نئی دہلی:تفصیلات کے مطابق آج صبح ساڑھے آٹھ بجے شاہین باغ کے مصروف ترین مارکیٹ ,شاہین باغ مسجد کے قریب ہائی ٹینشن پر واقع اسٹینڈرڈ جیولری نامی شاپ میں چور بغل میں واقع پیسٹری کی دکان کا شیٹر کھول کر اندر سے دیوار توڑ کر تمام زیورات چوری کرکے لے گئے۔ چوروں نے باضابطہ کٹر مشین کا بھی استعمال کیا اور لاکر کاٹ کر زیورات چوری کئے ہیں۔
صبح دکانیں اکثر کھل جاتی ہیں وہاں کئی لوگوں نے پھل فروٹ کی ریہڑی پٹری بھی لگا رکھی تھی، شیٹر کھولنے پر وہاں موجود لوگوں نےاعتراض کیا تو کہا کہ پیسٹری والے چابی ڈیکر جماعت میں چلے گئے ہیں اس لئے کسی نے کوئی شک نہیں کیا اور پیسٹری کی دکان کا شیٹر کھول کر اندر سے دیوار توڑ کے جیولری کی دکان میں نقب لگائی۔ اس واردات کے بعد شاہین باغ میں دن بھر ہنگامہ رہا۔
اس معاملے پر جائے واردات پر شاہیں باغ ار ڈبلو اے کے صدر ریاض نیتا نے کہا کہ انہیں اطلاع ملی تو وہ فوری طور پر جائے وقوع پہنچے اور اس واردات کی جانکاری ایس ایچ او کو دی۔ پولیس آئی ہےاور تحقیقات کر رہی ہے۔