حیدرآباد: تلنگانہ کے اضلاع ورنگل اور سوریاپیٹ میں پیش آئے دو علحدہ علیحدہ سڑک حادثات میں 10افراد ہلاک اور دیگر دو شدید طور پر زخمی ہوگئے۔
پولیس کے مطابق چار نوجوان جن کی عمر17سے 18 برس تھی جو اپنی بائیک پر جارہے تھے کہ بائیک چلانے والے نے اپنا توازن کھودیا جس کے نتیجہ میں بائیک، ضلع ورنگل کے وردھناپیٹ کے قریب کھمم ۔ ورنگل قومی شاہراہ پر واقع اکیم اسٹریم برج پر پرائیویٹ ٹراویلس کی بس سے ٹکراگئی۔
وردھنا پیٹ اور ایلندو سے تعلق رکھنے والے یہ طلبا جن کی شناخت گنیش، ایم سدھو، ورون تیجا اورانیل کے طورپر کی گئی ہے، یہ طلبأ وردھنا پیٹ سے ایلندو کی سمت جارہے تھے کہ یہ حادثہ پیش آیا۔ پولیس نے اس سلسلہ میں ایک معاملہ درج کرکے لاشوں کو پوسٹ مارٹم کے لئے بھیج دیا ہے۔
ایک دوسرے حادثہ میں جمعرات کی صبح کی اولین ساعتوں میں سوریا پیٹ ضلع کے کوداڑ کے قریب سری رنگاپورم علاقہ کی حیدرآباد اور وجئے واڑہ قومی شاہراہ پر کار کی ٹہری ہوئی لاری سے ٹکر کے نتیجے میں 6 افرادموقع پر ہی ہلاک ہوگئے۔