ممبئی: مہاراشٹر کے جالنہ ضلع میں موجود کالی مسجد کی 27 ایکڑ جگہ پر غیر قانونی طریقے سے لوگوں نے قبضہ کر رکھا ہے۔ اور اس کے لیے وقف بورڈ نے 500 غیر قانونی طریقے سے قابض فیملی کو نوٹس جاری کی ہے۔ حیرانی اس بات ہے کہ وقف بورڈ کے ذمہ دران نے اس غیر قانونی قبضہ کو لیکر اُن مکینوں کو ڈھارس بندھائی کی کسی کا نقصان نہیں کیا جائے گا۔ بھلے ہی اُنہوں میں وقف کی ملکیت پر قبضہ کیوں نے کیا ہو۔ وقف بورڈ کے چیئرمین سمیت قاضی نے غیر قانونی طریقے سے قابض قبضے داروں سے کہا کہ ہم اُنہیں قانونی طریقے سے راحت دیں گے۔
Illigal occupation of waqf land in Jalna (Etv bharat) دراصل اس نوٹس کے بعد غیر قانونی قبضے داروں نے جالنه کے ہی رہنے والے سابق ریاستی وزیر اور شندے گروپ کے لیڈر ارجن کھوتکر سے ملاقات کی۔ اور وقف کی اس ملکیت جسے اُنہوں نے غیر قانونی طریقے سے حاصل کی اور اس پر اپنا قبضہ جمایا۔ اس ملکیت کو لیکر مکینوں نے پہلے قبضہ کیا اب مکین اس ملکیت کے مالک ہونے کی دعویداری کا خواب دیکھ رہے ہیں۔
ارجن کھوتکر نے کہا کہ وقف بورڈ کی ملکیت پر جن لوگوں نے قبضہ کیا ہے اس ملکیت کو اُن کے حوالے کردیا جائے۔ اُنہوں نے وقف بورڈ کے چیئرمین سمیر قاضی سے التجا کی ہے۔ شبیر انصاری تحریک اوقاف کی اس مہم کو 40 برسوں سے زندہ رکھے ہوئے ہیں۔ شبیر انصاری کا مقصد ہے کہ مہاراشٹر میں وقف کو املاک کی حفاظت کی جائے۔
شبیر انصاری نے کہا کہ سنہ 2008 میں وقف بورڈ کے کچھ ذمہ دران نے غیر قانونی طریقے سے 88 لوگوں کو یہاں رہنے کے لئے جگہ دی۔ اور آج عالم یہ ہے کہ یہاں 500 لوگوں نے وقف کی اس ملکیت پر غیر قانونی طریقے سے قبضہ کر لیا۔ انصاری نے کہا کہ اس زمین کا استعمال قوم کی فلاح و بہبود کے لیے کیا جاسکتا تھا لیکن یہاں معاملہ اس کے بر عکس ہے۔
اس مسجد کی تعمیر 1578 میں کی گئی تھی جسے حکمران نظام شاہی خاندان نے تعمیر کیا تھا۔ یہ شہر کے پرانا جالنہ کے وسط میں واقع ہے اور اسے کالی مسجد کے نام سے جانا جاتا ہے کیونکہ یہ کالے پتھر سے تعمیر کی گئی ہے۔ یہاں ایک وقت میں تقریباً 700 لوگ نماز پڑھ سکتے ہیں۔