رمضان المبارک کے دوسرے عشرہ میں نماز جمعہ ادا کی گئی گیا:رمضان المبارک کے دوسرے جمعہ کی نماز ادا کی گئی ، اس دوران مساجد میں نماز جمعہ کے لئے انتظامات کئے گئے تھے ، حالانکہ آج ضلع میں موسم خوشگوار اور ٹھنڈا ہونے کی وجہ سے بجلی کے اضافی انتظامات نہیں کرنے پڑے تھے۔صرف مسجدوں کے اندرونی حصے کے علاوہ بیرونی حصے میں نماز ادا کرنے کے لیے انتظامات کیے گئے تھے تاکہ یہاں آنے والے نمازیوں کو پریشانی واقع نہیں ہو۔
اس سے پہلے سبھی مساجد میں نماز جمعہ ادا کرنے سے قبل اپنے خطبے میں علماء نے رمضان کی فضیلت و اہمیت کے ساتھ جمعہ کی رحمتوں و برکتوں پر تفصیلی روشنی ڈالی۔ علماء نے کہا کہ رمضان المبارک کا دوسرا عشرہ گناہوں سے توبہ مغفرت کا ہے۔ رحمت کا عشرہ ہم نے مکمل کیا۔ رمضان کی فضیلت اگر بیان کی جائے تو یہ ممکن نہیں کہ مکمل ہو جائے۔
وہیں جمعہ کی نماز سے قبل شہر گیا کے پولیس لائن میں واقع مسجد میں خطیب و امام مولانا شبیر اشرفی نے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ رمضان المبارک مقدس مہینہ سایہ فگن ہے۔ مسلمان اللہ کے فضل و کرم اور اسکی عنایتوں سے دن رات ہر لمحہ عبادتوں میں مصروف ہے مشغول ہے۔ پہلا عشرہ گزرچکاہے۔ مغفرت کا چل رہاہے۔ اللہ تعالی اپنے گناہگار بندوں کو مغفرت کا پروانہ عطاکرتا ہے ۔ ایسے میں بندوں کے لیے ضروری ہے کہ ہم اللہ تعالی سے دن رات مغفرت چاہیں۔ اپنی بخشش کا پروانہ چاہیں سبھی کی مغفرت کے لیے دعا مانگے۔
ہولی کے پیش نظر پولیس کی تھی خاص نظر:
رمضان المبارک کا مقدس مہینہ جاری ہے۔ اس دوران ہندوؤں کا عظیم تہوار ہولی بھی شروع ہو چکا ہے۔ جگہ جگہ پر ہولی کے جشن کے طور پر رنگ و گلال عبیر لگانے کا سلسلہ جاری ہے۔ آج رمضان کا دوسرا جمعہ تھا اس کے پیش نظر ضلع پولیس حساس نظر آئی۔ ضلع پولیس کے کئی افسران جگہ جگہ پر گشت کرتے نظر آئے۔ حساس علاقوں میں نماز جمعہ سے قبل پولیس کی جانب سے گشت کے ساتھ آس پاس کے لوگوں سے رابطہ کر پر امن ماحول میں نماز جمعہ ادا کرنے کے ساتھ ہولی تہوار کو ختم کرانے کی اپیل کی