گلبرگہ:کرناٹک کے گلبرگہ شہر میں راجیو گاندھی پنچایت راج فلوشپ پروگرام اور سرکاری سہولیات تقسیم پروگرام کا افتتاح نائب وزیر اعلیٰ ڈی کے شیو کمار کے ہاتھوں عمل میں آیا۔ اس موقع پر محکمہ معذور ضلع آفیسر محمد صادق حسین نے بتایا کہ معذور افراد کو اپنے روزمرہ کی زندگی میں اپنے کام خود کر نے اپنی زندگی خودداری سے گزارنے کے لیے حکومت معذور افراد کو کئی اسکیم کی سہولت فراہم کر رہی ہے۔ معذور افراد آن لائن کے ذریعے اپلائی کر سکتے ہیں۔ ضلع بھر کے 230 افراد کو 2 کروڑ 5 لاکھ روپیوں کی منظور شدہ اسکیم کے تحت 180 معذور افراد کو تھری وہیلر گاڑیاں اور آنکھ سے کان سے معذور افراد کو لیپ، کان کی مشین تقسم کی گئیں۔
ساتھ ہی ساتھ صفائی ملازمین کو ساڑیاں، شہر میں کوڑا کرکٹ کو ایک جگہ سے دوسری جگہ لے جانے والی گاڑیاں بھی گلبرگہ کارپوشن کے حوالے کی گئیں۔ اس موقع پر دیہی ترقیات و پنچایت وزیر پرینک کھر گے، میڈیکل کالج وزیر ڈاکٹر شرن پرکاش آر پاٹل، کنیز فاطمہ رکن اسمبلی گلبرگہ شمال، الم پربھو پاٹل گلبرگہ جنوب، بی آر پاٹل رکن اسمبلی، ضلع کمشنر فوزیہ ترنم اور دیگر لیڈران اور ضلع افسران نے کثیر تعداد میں شرکت کی۔