سِلچَر/جیریبام :لوک سبھا میں قائد حزب اختلاف اور کانگریس کے رکن پارلیمنٹ راہل گاندھی نے منی پور کے جِریبام میں ریلیف کیمپوں کا دورہ کیا۔ اس سے پہلے وہ پیر کی صبح تقریباً 9.30 بجے آسام کے کچھار ضلع کے کُمبھِیرگرام ہوائی اڈے پر اترے۔
راہل گاندھی ہوائی اڈے سے سڑک کے ذریعے منی پور کے جیریبام کے لیے روانہ ہوئے۔ راہل گاندھی نے منی پور کے کیمپوں کا دورہ کیا اور یہاں پر منی پور تشدد کے متاثرین سے ملاقات کی جو اب بھی پناہ لے رہے ہیں۔ امید کی جا رہی ہے کہ راہل گاندھی پیر کی شام منی پور کے گورنر سے ملاقات کر یں گے اور اس کے بعد وہ ناگالینڈ کا بھی دورہ کریں گے۔
اس سے پہلے کانگریس کے رکن پارلیمنٹ راہول گاندھی نے پیر کو آسام کے کچر ضلع میں سیلاب سے متاثرہ لوگوں سے ملاقات کی۔ وہ سلچر پہنچے اور ہوائی اڈے پر آسام اور منی پور کے کانگریس لیڈروں نے ان کا استقبال کیا۔ اس کے بعد راہل پھولتال گئے اور ریلیف کیمپوں میں مقیم سیلاب متاثرین سے ملاقات کی۔
راہل گاندھی آسام میں سالاب سے متاثرین سے ملاقات کرتے ہوئے منی پور کے جیری بام ضلع پہنچے۔ راہول گاندھی کا آسام کا دورہ ایک ایسے وقت میں آیا ہے جب ریاست کو کئی دنوں سے موسلادھار بارشوں کی وجہ سے شدید سیلاب کا سامنا ہے، جس کی وجہ سے لینڈ سلائیڈنگ اور ندیاں بہہ رہی ہیں اور لوگ اس کی مذید مشکلات سے بچنے کے لئے کیمپ میں پناہ لئے ہوئے ہیں۔ واضع رہے کہ اس سالاب سے 28 اضلاع میں تقریباً 22.70 لاکھ لوگ متاثر ہوئے ہیں۔