مالدہ:مغربی بنگال میں راہل گاندھی کی بھارت جوڑو نیائے یاترا کا سلسلہ جاری ہے۔راہل گاندھی کی بھارت جوڑو نیائے یاترا آج مالدہ کے ہریش چندر پور کے دہلی دیوان گنج علاقے سے شروع ہونی تھی۔لیکن نامعلوم افراد کے ذریعہ ان کی گاڑی پر پتھروں سے حملہ کیا گیا ہے۔اس حملے میں راہل گاندھی کی گاڑی کو کافی نقصان پہنچا ہے۔
کوچ بہار سے راہل گاندھی کی بھارت جوڑو نیائے یاترا کی شروعات ہوئی ہے۔مغربی بنگال کے جلپائی گوڑی، دارجلنگ کے بعد راہل گاندھی کی بھارت جوڑو یاترا مالدہ کی جانب گامزن ہے ۔ راہل گاندھی کی یاترو کو مغربی بنگال میں چند مشکلات کا سامنا ہے۔ پردیش کانگریس کے صدر ادھیرنجن چودھری نے اس واقعہ پر برہمی کا اظہار کیا ہے۔ انہوں نے الزام لگایا کہ کانگریس کے سابق صدر راہل گاندھی کی گاڑی کا شیشہ پتھر پھینک کر توڑ دیا گیا۔ انہوں نے بالواسطہ طور پر ترنمول پر الزام کی انگلی اٹھائی۔