اردو

urdu

ETV Bharat / state

بھاگلپور میں اسلامی تاریخ و سیرت کے موضوع پر کوئز مقابلہ - Quiz competition in Bhagalpur

بھاگلپور میں واقعے مدرسہ اسلامیہ دار الغنی میں سیرت اور تاریخ کے موضوع پر کوئز مقابلے کا انعقاد کیا گیا جس میں بڑی تعداد میں بچوں نے شرکت کی اور تاریخ و سیرت کے حوالے سے اپنی صلاحیت کا مظاہرہ کرتے ہوئے کامیابی حاصل کی۔ بعد میں کامیاب طلبأ کو مدرسہ کے سرپرست کے ہاتھوں انعامات سے بھی نوازا گیا۔

اسلامی تاریخ و سیرت پر کوئز
اسلامی تاریخ و سیرت پر کوئز (Etv Bharat)

By ETV Bharat Urdu Team

Published : Sep 10, 2024, 2:21 PM IST

اسلامی تاریخ و سیرت پر کوئز (ETV Bharat)

بھاگلپور (کرناٹک):تاریخ کا علم نسل انسانی کی بقأ اور ترقی کے لیے ناگزیر ہے۔ تاریخ سے سابقہ اقوام کی سرگزشت معلوم ہوسکتی ہے۔ قرآن کریم نے بھی سابقہ قوموں کے قصوں کو بڑی وضاحت کے ساتھ بیان کرتے ہوئے آنے والے لوگوں کے لیے رہنمائی کا ذریعہ بنایا ہے۔

اسلامی تاریخ و سیرت پر کوئز (ETV Bharat)

ہماری اسلامی تاریخ کا ایک تابناک دورتھا جس سے واقفیت اور اطلاع نئی نسل کو بہتر راستے پر گامزن کرنے کے لیے ضروری ہے۔ ہماری تاریخ میں ایک دور رسالت مآب صلی اللہ علیہ وسلم کا ہے جس کوسیرت طیبہ کے عنوان سے یاد کیا جاتا ہے۔ اس کے بعد خُلفاء راشدین کا دور ہے اور پھر خلافت بنوامیہ اورخلافت بنوعباس اور اس کے بعد خلافت عثمانیہ کے ادوار گزرے ہیں۔

اسلامی تاریخ و سیرت پر کوئز (ETV Bharat)

سیرت وتاریخ کی اسی اہمیت کے پیش نظر ریاست بہار کے ریشمی شہر بھاگلپور میں واقعے مدرسہ اسلامیہ دار الغنی میں سیرت اور تاریخ کے موضوع پر کوئز مقابلے کا انعقاد کیا گیا۔ جس میں بڑی تعداد میں بچوں نے شرکت کی اور تاریخ و سیرت کے حوالے سے اپنی صلاحیت بروئے کار لانے کی کوشش کی۔

مدرسہ اسلامیہ دار الغنی کے سرپرست حضرت سید شاہ عرفان اشرفی جیلانی کی سرپرستی میں منعقدہ اس اسلامی کوئز میں 76 بچوں نے شرکت کی۔ بچوں کو ان کی جماعت اور عمر کے لحاظ سے متعدد زمروں میں تقسیم کیا گیا۔ اس مقبلے میں ان بچوں سے معیاری سوالات پوچھے گئے جس کا بچوں نے بخوبی جواب دیا اور اپنی صلاحیت کا لوہا منوایا۔

اسلامی تاریخ و سیرت پر کوئز (ETV Bharat)

یہ بھی پڑھیں:

اس موقعے پر ہر ایک گروپ کے بچوں میں سے اول تا سوم درجے میں کامیابی حاصل کرنے والے بچوں کو مدرسہ کے سرپرست کے ہاتھوں انعامات سے بھی نوازا گیا۔ ساتھ ہی کوئز مقابلے میں شریک علماء دین اور مقامی لوگوں کی شال پوشی کی گئی۔ کوئز مقابلے کے اختتام کے بعد تاریخ کی اہمیت پر بات چیت کی گئی، بعد ازاں طلباء کو دعاؤں سے نوازا۔ طلباء کی سرپرستی اور حوصلہ افزائی کے لیے قاری ضمیر الدین، مولانا بلال اشرف اور محلہ غنی چوک کے رہنے والے مقامی حضرات بڑی تعداد میں موجود تھے۔

ABOUT THE AUTHOR

...view details