بنگلور:کرناٹک سے کانگریس کی جانب سے پارلیمنٹ الیکشن کے میدان میں اتارے گئے واحد مسلم امیدوار منصور علی خان کی الیکشن مہم زور و شور سے چل رہی ہے۔ شہر کے سبھی کانگریس ایم ایل ایز و منسٹرز کی جانب سے منصور علی خان کے لیے خوب تر مدد کی جارہی ہے۔ انتخابی مہم کے دوران منسٹر ضمیر احمد خان نے منصور علی خان کی زبردست تائید کی اور پی ایم نریندر مودی پر شدید حملہ کیا۔ انہوں نے کہا کہ گزشتہ 10 سالوں میں مودی حکومت نے اپنے نفرتی نظریہ سے ہندو اور مسلم کرکے ملک کی گنگا جمنی تہذیب کو خوب توڑنے کی سازشیں رچی، لیکن اس بار عوام انہیں سبق سکھائے گی اور اقتدار سے اکھاڑ پھینکے گی۔
یہ بھی پڑھیں: