اردو

urdu

ETV Bharat / state

آر جی کار میڈیکل کالج کے پرنسپل نے استعفیٰ دے دیا - PRINCIPAL RG KAR HOSPITAL - PRINCIPAL RG KAR HOSPITAL

آر جی کار میڈیکل کالج اور ہسپتال میں ایک جونیئر ڈاکٹر کے ریپ اور قتل کے بعد انسٹی ٹیوٹ کے پرنسپل پروفیسر سندیپ گھوش نے پیر کی صبح استعفیٰ دے دیا۔ ریاستی محکمہ صحت نے پہلے ہی میڈیکل سپرنٹنڈنٹ اور وائس پرنسپل سنجے بشستہ کو ان کے عہدے سے ہٹا دیا تھا۔

آر جی کار میڈیکل کالج کے پرنسپل نے استعفیٰ دے دیا
آر جی کار میڈیکل کالج کے پرنسپل نے استعفیٰ دے دیا ((ETV Bharat))

By ETV Bharat Urdu Team

Published : Aug 12, 2024, 1:30 PM IST

کولکاتا: آر جی کار میڈیکل کالج اینڈ ہسپتال کے پرنسپل و پروفیسر سندیپ گھوش نے اس ماہ کے شروع میں انسٹی ٹیوٹ میں ایک پی جی ٹرینی خاتون ڈاکٹر کی لاش برآمد ہوئی تھی اس کے خلاف جونیئر ڈاکٹروں کے زبردست احتجاج کے بعد پیر کی صبح استعفیٰ دے دیا۔

پروفیسر گھوش نے کہاکہ سوشل میڈیا پر میری بدنامی ہو رہی ہے۔سوشل میڈیا پر مجھے ہدف بنایا جا رہا ہے۔متوفی ڈاکٹر میری بیٹی کی طرح تھی۔ ایک والدین کی حیثیت سے میں استعفیٰ دیتا ہوں۔مجھے یہ پسند نہیں کہ مستقبل میں کسی کے ساتھ ایسا ہو۔

اس سے قبل اتوار کو مغربی بنگال کے محکمہ صحت نے آر جی کار کالج کے میڈیکل سپرنٹنڈنٹ اور وائس پرنسپل سنجے بشستہ کو ان کے عہدے سے ہٹا دیا اور ان کی جگہ پروفیسر ڈاکٹر بلبل مکوپادھیائے کو مقرر کیا۔

غور طلب ہے کہ خاتون ڈاکٹر کی لاش گزشتہ روز جمعہ کو شمالی کولکاتا میں واقع آر جی کار میڈیکل کالج کے سیمینار ہال میں ملی تھی۔ ابتدائی پوسٹ مارٹم رپورٹ میں خاتون ڈاکٹر کے جنسی استحصال کے بعد بہیمانہ قتل کا انکشاف ہوا ہے۔

یہ بھی پڑھیں:چندولی: نوعمر لڑکی کے ساتھ گینگ ریپ، احتجاج کرنے پر ساتھی نوجوان کو درخت سے باندھ دیا

پولیس نے اس معاملے میں ایک سویک والنٹئیر کو گرفتار کیا ہے۔پورے معاملے کی تفتیش کی جا رہی ہے۔اس واقعے کے بعد جونئیر ڈاکڑز نے احتجاج شروع کر دیا ہے جو اب تک جاری ہے۔

ABOUT THE AUTHOR

...view details