اورنگ آباد:اورنگ آباد الیکشن ڈیپارٹمنٹ نے کہا کہ ووٹوں کی اس گنتی کے لیے تیاریاں کر لی گئی ہیں۔ الیکشن ڈیپارٹمنٹ نے ووٹوں کی گنتی کے لیے مکمل تیاریاں کر لی ہیں۔ ضلع الیکشن افسر اور کلکٹر دلیپ سوامی خود تمام انتظامات کی نگرانی کر رہے ہیں۔ بدھ کو تمام چھ ریٹرننگ افسران، نوڈل افسران نے تمام انتظامات کا معائنہ کیا۔ اورنگ آباد لوک سبھا حلقہ انتخاب کا نتیجہ 27 راؤنڈ کے بعد ظاہر کیا جائے گا اور اس کے لئے چار جون کی شام چھ یا سات بجے سکتے ہیں، یہ جانکاری الیکشن ریٹرننگ آفیسر و ضلع کلکٹر دلیپ سوامی نے ایک پریس ریلیز کے ذریعہ دی ہے۔ اورنگ آباد لوک سبھا حلقہ کے ووٹوں کی گنیتی اور اس حوالے سے پلاننگ مشنری و دیگر کی تفصیلی جانکاری دی گئی ہے۔
الیکشن آفیسر دیویندر کٹکے نے جملہ ووٹوں کی گنیتی کی پلاننگ کی معلومات بورڈ پر تصویری نقشہ کے ذریعہ دی ہے۔ انہوں نے کہا ایم آئی ٹی ایجو کیشن کامپلیکس میں ووٹوں کی گنتی کے لئے درکار ضروری ملازمین علی صبح پانچ بجے ایم آئی ٹی کا مپلیکس میں داخل ہوں گے۔ ملازمین اور میڈیا نمائندوں کے لئے ایم آئی ٹی کی سمت سے اور دیگر افراد، امیدواروں کے نمائندوں کے لئے چیتنیہ ٹیکنو اسکول کی طرف سے داخلہ رہے گا۔ ملازمین کو صبح سات بجے رازداری کا حلف دلایا جائے گا۔ ووٹوں کی گنتی کا با قاعدہ آغاز 8 بجے ہوگا ۔ ای وی ایم ووٹوں کی گنتی صبح 8:30 بجے سے شروع ہوں گی، ہر اسمبلی حلقہ انتخاب کے لئے الگ الگ رنگ دیئے گئے ہیں،اور اس کے لیے فی کس 104 ملازمین کا جتھا رہیں گا۔ پوسٹل ووٹوں کی گنتی کے لیے 10 ٹیبل رکھے گئے ہیں۔ ہر امیدوار کو 94 کاؤنٹنگ ایجنٹ کو نامزد کرنے کا اختیار دیا گیا ہے۔ اورنگ آباد لوک سبھا حلقے میں چھ اسمبلی حلقے موجود ہے۔
اورنگ آباد لوک سبھا حلقہ میں کاؤنٹنگ کی تمام تر تیاریاں مکمل - Aurangabad LS seat - AURANGABAD LS SEAT
Preparations for counting in Aurangabad: لوک سبھا انتخابات کے تحت ووٹوں کی گنتی منگل، چار جون، 2024 کو ہوگی۔ اورنگ آباد لوک سبھا حلقے کے ووٹوں کی گنتی شہر کے ایم آئی ٹی کالج ، بیٹر بائی پاس میں ہوگی۔
Published : May 31, 2024, 5:38 PM IST
گنتی کے کاموں پر مامور ہر ملازم، کاؤنٹنگ ایجنٹ، الیکشن ایجنٹ اور امیدوار کو شناختی کارڈ دیئے گئے ہیں۔ گنتی مرکز کے حفاظتی انتظامات کو تین درجوں پر تقسیم کیا گیا ہے، جس کے تحت کاؤنٹنگ ہال کے اندر سینٹرل ریزرو پولیس فورس ، بیرونی حفاظت ریاستی ریزرو پولیس فورس اور اس کے بعد بیرونی احاطے کی حفاظت ریاستی پولس دستے کو سونپی گئی ہے۔ اس کے علاوہ پورے پولنگ سینٹر کی 360 ڈگری سے کسی سی ٹی وی کے ذریعے نگرانی کی جا رہی ہے۔ گنتی مرکز میں موبائل فون لے جانے پر پابندی ہے۔ اس کے علاوہ ایک علیحدہ میڈیا روم بھی قائم کیا گیا ہے، جس کے ذریعے میڈیا کے نمائندوں تک معلومات پہنچائی جائیں گی۔ میڈیا کے نمائندوں کو الیکشن کمیشن کی جانب سے داخلے کیلئے جاری کردہ اجازت نامے بھی دیے گئے ہیں۔