اردو

urdu

ETV Bharat / state

مغربی بنگال میں ساتویں اور آخری مرحلے کے لئے تیاریاں جاری - LOK SABHA ELECTION 2024 - LOK SABHA ELECTION 2024

ریاست مغربی بنگال کے 9 حلقوں میں ساتویں مرحلے کی پولنگ یکم جون کو ہوگی۔ جس کے لئے انتظامیہ کی جانب سے تیاریاں زور و شور سے جاری ہے۔

یکم جون کوانڈیا اتحاد کی میٹنگ،وزیراعلیٰ ممتابنرجی کی شرکت سے معذرت
یکم جون کوانڈیا اتحاد کی میٹنگ،وزیراعلیٰ ممتابنرجی کی شرکت سے معذرت (etv bharat)

By ETV Bharat Urdu Team

Published : May 28, 2024, 2:10 PM IST

کولکاتا: لوک سبھا انتخابات کے چھ مراحل ختم ہو چکے ہیں۔ الیکشن کمیشن کی رپورٹ کے مطابق چند پرتشدد واقعات کو چھوڑ کر مغربی بنگال میں پولنگ پرامن رہی۔ ملک کی دوسری ریاستوں کی طرح مغربی بنگال میں ساتوں اور آخری مرحلے کی ووٹنگ کے سلسلے میں تیاریاں زور و شور سے جاری ہے۔

انتخابات کا ساتواں اور آخری مرحلہ یکم جون کو ہوگا۔ اس مرحلے میں مغربی بنگال کے 9 حلقوں میں ووٹنگ ہوگی۔ پولنگ کولکاتا نارتھ، کولکاتا ساؤتھ، جادو پور، ڈائمنڈ ہاربر، دمدم، بشیرہاٹ، متھرا پور، جوئے نگر اور باراسات پارلیمانی حلقوں میں ہوگی۔

انڈیا اتحاد کے رہنماؤں نے اسی دن اہم اجلاس منعقد کرنے کا فیصلہ کیا۔ تاہم اس میٹنگ میں بنگال کی وزیر اعلیٰ ممتا بنرجی موجود نہیں ہوں گی۔ ترنمول کی سربراہ نے یہ بات واضح کی۔

وزیر اعلیٰ نے کولکاتا شمالی کے امیدوار سدیپ بنرجی کی حمایت میں بڑا بازار کے ستیہ نارائن پارک میں ایک انتخابی ریلی کی قیادت کی۔ اس میٹنگ کو خطاب کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ یکم جون کو انڈیا اتحاد کی طرف سے ایک میٹنگ بلائی گئی ہے۔ لیکن میں نے ان سے کہا میں اس میٹنگ میں شرکت نہیں کر سکوں گی۔ اس دن بنگال کے 9 حلقوں میں پولنگ ہو گی۔انتخابات کے دن میٹنگ میں شرکت نہیں کرسکتی۔

انہوں نے مزید کہاکہ اس وقت ریاست کے بڑے حصوں میں لوگ طوفان ریمل سے تباہی کا شکار ہیں۔ انتظامیہ بچاؤ اور بازآبادکاری کے لیے راحت پہنچانے کے لیے کام کر رہی ہے۔

یہ بھی پڑھیں:ہم نے انڈیا اتحاد کو بنایا ہے اور اس کی حمات بھی کریں گے: ممتا بنرجی - Mamata n On INDIA bloc

اسی وقت انتخابات ہیں میں ان کو اس حالت میں کیسے چھوڑ سکتا ہوں؟ اس صورتحال میں میرا بنیادی مقصد ان تباہ شدہ لوگوں کو راحت پہنچانا ہے۔لیکن میری نیک خواہشیات ان کے ساتھ ہے۔

ABOUT THE AUTHOR

...view details