اردو

urdu

ETV Bharat / state

اورنگ آباد میں شراب کے نشہ میں پولیس کانسٹبل کا قتل - Police Murder in Aurangabad - POLICE MURDER IN AURANGABAD

Police Constable Murder in Aurangabad: ریاست مہاراشٹر کے اورنگ آباد میں خاکی وردی والے پولیس کانسٹبل کا ایک شخص نے نشہ میں قتل کر دیا، پولیس نے قتل کرنے والے ملزم کو محض 10 گھنٹے کے اندر ہی گرفتار کر لیا۔

Police constable Murder in Aurangabad due to alcohol intoxication
Police constable Murder in Aurangabad due to alcohol intoxication

By ETV Bharat Urdu Team

Published : Apr 23, 2024, 6:09 PM IST

اورنگ آباد:اورنگ آباد شہر میں قتل کی وارداتوں کا سلسلہ تھمنے کا نام نہیں لے رہا ہے۔ اورنگ آباد شہر میں مزید ایک قتل کی واردات کا انکشاف ہوا۔ ہرسول سینٹرل جیل کے پولس حولدار سدھارتھ لال جادھو عمر 42 سال ساکن جیل کوارٹرس کو جیل کے احاطہ میں ہی ڈنڈوں سے چہرے اور سر پر شدید وار کر کے قتل کر دیا گیا۔ اس واردات میں سچن بھگوان دابھاڑے ساکن چیتنا نگر نامی نوجوان شدید زخمی ہو گیا۔

ہرسول پولس سے موصولہ تفصیلات کے مطابق مقتول جادھو ہرسول جیل میں حولدار عہدے پر برسرکار تھا، اپنی بیوی لڑکی اور لڑکے کے ساتھ جیل کے رہائشی کوارٹرس میں رہتا تھا۔ پیر کے دن ہرسول جیل پولس کو رہائشی کوارٹرس کے احاطہ میں جادھو انتہائی زخمی اور تشویشناک حالت میں پڑے ہونے کا فون آیا، جس کے بعد ڈیوٹی پر موجود پولس فوری جائے واردات پر پہنچی جہاں جادھو کے سر کے پچھلے حصہ اور چہرے پر شدید وار کیے جانے کا معاملہ سامنے آیا۔
یہ بھی پڑھیں:

شراب کے نشے میں دھت اے ایس آئی

Murder In Odisha اوڈیشہ میں نوجوان نے دو خواتین کو قتل کیا


بتایا گیا ہے کہ اسی طرح جائے واردات پر شراب کی بوتلیں اور دو لوگوں کے جوتے بڑے پیمانے پر خون میں لت پت پڑے ہوئے ملے ہیں۔ پولس کی ابتدائی جانکاری کے مطابق مقتول جادھو اور دابھاڑے دونوں میں گہری دوستی تھی، گزشتہ شب دونوں کی جیل کے رہائشی کوارٹرس کے احاطہ میں ملاقات ہوئی۔ بعد ازاں جادھو کا قتل ہو گیا، جب کہ اس کا دوست دابھاڑے زخمی حالت میں جادھو کے کوارٹر کے دروازے پر بیہوشی کی حالت میں پایا گیا۔ دیگر دوستوں نے اسے زخمی حالت میں گھاٹی اسپتال میں شریک کیا، جہاں آئی سی یو شعبہ میں اس کا علاج جاری ہے۔ قبل ازیں پولس کے مطابق بنسی لال جادھو کا قتل کس نے کیا؟ یہ بات اب تک واضح نہیں ہو سکی ہے اور دابھاڑے کو ہوش آنے کے بعد ہی اس معاملے کی صورتحال صاف ہوگی۔

دریں اثناء پولس تکنیکی تحقیقات کی بنیاد پر جانچ کے دوران ہرسول پولیس کو کامیابی ملی، اور انہوں نے قتل کی واردات کے 10 گھنٹے بعد قاتل انیل نیتن کسبے کو گرفتار کر لیا، پولیس نے پوچھ تاچھ کی تو اس دوران اس نے اپنے جرم کا اعتراف کرتے ہوئے کہا کہ شراب کے نشہ میں اِس کا سدھارتھ سے جھگڑا ہو گیا، اسی جھگڑے کی بنا پر اس نے سدھارتھ کا قتل کر دیا، پولیس معاملہ کی مزید تفتیش کر رہی ہے۔

ABOUT THE AUTHOR

...view details