پٹنہ: آر جے ڈی سربراہ لالو پرساد یادو ان دنوں وزیراعظم مودی پر سخت نکتہ چینی کر رہے ہیں۔ پٹنہ کے گاندھی میدان میں لالو یادو کے بیان 'مودی ہندو نہیں ہے' اور 'مودی کا کوئی پریوار نہیں ہے' پر بحث ابھی تھم نہیں پائی تھی کہ انہوں نے ایک اور مرتبہ وزیراعظم مودی پر سخت طنز کیا ہے۔ لالو یادو نے کہا ہے کہ وہ (نریندر مودی) جب بھی بہار آتے ہیں، وہ بے روزگاری، مہنگائی اور خصوصی ریاست کے درجہ پر بولنے میں شرم محسوس کرتے ہیں۔ انہوں نے مزید لکھا کہ ٹیلی پرامپٹر پر روٹ ٹاک پڑھتے ہوئے وہ یہ بھی بھول جاتے ہیں کہ بی جے پی مرکز میں 10 سال اور بہار میں 15 سال سے اقتدار میں ہے۔
لالو یادو نے کہا کہ "جب بھی وہ بہار آتے ہیں، وہ نوکری، بے روزگاری، مہنگائی، غربت، بہار کو خصوصی حیثیت دینے وغیرہ کے بارے میں بات کرتے ہوئے پوری طرح شرما جاتے ہیں۔ ٹیلی پرمپٹر پر لکھے اسکرپٹ کو پڑھنے اور کئی دہائیوں سے سیکھی ہوئی چیزوں کو دہرانے کے دوران وہ یہ بھی بھول جاتے ہیں کہ بی جے پی مرکز میں 10 سال اور بہار میں 15 سال سے برسراقتدار ہے"۔