شمالی24 پرگنہ: خواتین شکتی ریلی سے خطاب کرتے ہوئے وزیر اعظم مودی نے کہا کہ میری زندگی میں خواتین کا احسا ہے اور ان قرضوں کو چکارہا ہوں ۔انہوں نے کہا کہ جب میں بہت چھوٹا تھا تو جھولا لے کر گھر سے نکل گیا۔ ایک راہب کے طور پر میں پورے ملک کا دورہ کیا۔میرے پاس کبھی پیسہ نہیں تھے۔ آپ کو یہ جان کر فخر ہو گا کہ میرا ملک کیسا ہے، خواتین کیسی ہیں۔ میں زبانیں نہیں جانتا تھا۔اس کے باوجود جب میں کسی بھی گھر میں جاتا تو اس گھر کی خواتین سب سے پہلے مجھ سے پوچھتی تھی کہ تم نے کھایا یا نہیں؟ برسوں تک میں ایک راہب کے طور پر زندہ رہا لیکن میں ایک دن بھی بھوکا نہیں رہا۔ اس لیے میں کہتا ہوں کہ یہ میرا خاندان ہے۔ 140 کروڑ ہندوستانی میرا خاندان ہیں۔
بنگال کی تمام مائیں بیٹیاں میرا خاندان ہیں۔ میرے جسم کا ہر حصہ اور میری زندگی کا ہر لمحہ اس خاندان کے لیے وقف ہے۔ جب مودی کسی مصیبت میں پڑتے ہیں تو یہ سب عورتیں، بہنیں، بیٹیاں میری حفاظت کے لیے ڈھال بن کر اٹھتی ہیں۔ بنگال کی ماں بیٹیاں درگا کی طرح ہیں۔ ہر باشندہ، ہر کسان، بہن بیٹی کہتے ہیں کہ وہ مودی کا خاندان ہیں۔