اردو

urdu

ETV Bharat / state

احمد آباد کے نغمہ نگر میں گٹر کے پانی سے پریشان حال عوام - sewage water - SEWAGE WATER

گجرات کے ضلع احمد آباد میں گٹر کے پانی سے لوگ پریشان ہیں۔ گلی کوچے گٹر کے پانی سے لبریز ہیں،باہر نکلنا نہایت ہی مشکل ہو گیا ہے، جبکہ میونسپل کارپوریشن اس علاقے کو نظر انداز کر رہی ہے۔

احمد آباد کے نغمہ نگر میں گٹر کے پانی سے پریشان حال عوام
احمد آباد کے نغمہ نگر میں گٹر کے پانی سے پریشان حال عوام (Etv bharat)

By ETV Bharat Urdu Team

Published : Aug 30, 2024, 8:10 AM IST

Updated : Aug 30, 2024, 3:36 PM IST

احمد آباد کے نغمہ نگر میں گٹر کے پانی سے پریشان حال عوام (ETV BHARAT)

احمد آباد: احمد آباد میں گزشتہ دنوں سیلابی صورتحال دیکھنے کو ملی تھی بارش کے بعد لوگ کافی پریشان حال نظر آرہے ہیں ۔ایسے میں احمد آباد کی چھیپا سوسائٹی میں موجود نغمہ نگر میں بارش کا پانی شدید بھرا تھا۔ لیکن بارش کے بعد گٹر کا پانی نے جینا دوبھر کر دیا ہے، یہاں گٹر کا پانی بھرا ہوا ہے، جس کی وجہ سے لوگوں کو گھر سے باہر نکلنا مشکل ہو گیا ہے اور میونسپل کارپوریشن نظر انداز کر رہی ہے۔

ا س معاملے پر نغمہ نگر میں رہنے والے لوگوں کا کہنا ہے کہ احمد آباد میں بارش کے باعث پورے علاقے میں پانی بھرا تھا لیکن بارش ختم ہوئے دو دن ہو گئے تب سے اب تک گٹر کا پانی یہاں سے نکالا نہیں گیا۔ گٹر اوور فلو ہو چکا ہے اور پورے علاقے میں پانی بھر گیا ہے اس گٹر کے پانی سے گھر سے باہر نکلنا دوبھر ہو گیا ہے۔ ہم اپنے گھر میں بھی رہ نہیں سکتے کیونکہ اتنی زیادہ بدبو آرہی ہے کہ سانس لینا مشکل ہو گیا ہے۔ لیکن کارپوریشن کے افسران کا کوئی ردعمل نہیں آیا ہے۔

یہاں مسجد جانے کے لیے یا بچوں کو اسکول جانے کے لیے گھر سے باہر نکلنے کیلئے کئی مشکلات کا سامنا کرنا پڑ رہا ہے۔کیونکہ گلی کوچے سب گٹر کے پانی سے لبریز ہیں اور ہم گندگی سے ناپاک ہو رہے ہیں۔ ہر سال اسی طرح یہاں پر پانی بھر جاتا ہے۔ یہ گٹر کافی عرصے سے لیکج ہیں احمد آباد شہر گجرات کا ماڈل کہلاتا ہے ورلڈ ہیریٹیج سٹی کہلاتا ہے لیکن یہیں پر اتنی زیادہ گندگی اور کارپوریشن کی دھجیاں اڑتی نظر آرہی ہے۔ چاہتے ہیں کہ جلد از جلد اس گٹر کے پانی سے نجات دلانے کے لیے کارپوریشن کے افسران یہاں آئیں اور نئی گٹر لائن بنائی جائے۔

وہیں اس موقع پر موجود آل انڈیا مجلس اتحاد المسلمین بہرام پورہ وارڈ کے صدر عزیز سید نے کہا کہ احمد آباد ورلڈ ہیریٹج سٹی ہے۔ لیکن اس کی حالت بدتر ہوتی جا رہی ہے بارش نے لوگوں کا برا حال تو کیا ہی تھا لیکن اب گٹر کے پانی کی وجہ سے چھیپا سوسائٹی کے لوگوں کا جینا مشکل ہو گیا ہے گھر سے باہر نہیں نکل پا رہے ہیں نہ کھانے پینے کی اشیاء کی خریداری کر رہے ہیں۔

مقامی لوگوں نے کارپوریشن میں ایپلیکیشن ڈالی ہے، لیکن ابھی تک یہاں کی صفائی کرنے کے لیے اور اس گٹر کے پانی کی نکاسی کیلئے کوئی بھی نظر نہیں آیا ہے اس لیے ہم آل انڈیا مجلس اتحاد المسلمین کی جانب سے ڈیمانڈ کرتے ہیں کہ کارپوریشن اس مسئلے پر توجہ دے اور اس مسئلے کو حل کرے ورنہ ہم آنے والے دنوں میں اس کے خلاف احتجاجی مظاہرہ کریں گے۔

مزید پڑھیں: مخدوم ماہمی فلائی اوور کے نیچے تزئین کاری کا منفرد طریقہ
آل انڈیا مجلس اتحاد المسلمین کے ایک اور کارکن نے بھی اسی طرح مطالبہ کیا کہ اگر دو دن میں حالات نہیں بدلے تو ہم کارپوریشن کا گھیراؤ کریں گے اور ان متاثرین کو لے جا کر میونسپل کمشنر کے سامنے احتجاج کریں گے۔

Last Updated : Aug 30, 2024, 3:36 PM IST

ABOUT THE AUTHOR

...view details