اردو

urdu

ETV Bharat / state

لوگوں کو صحت مند طرز زندگی کی پیروی کرنی چاہیے - بیدر ڈسٹرکٹ انسپکٹر ڈاکٹر شنکریپا

People should follow a healthy lifestyle بیدر کے ڈسٹرکٹ انسپکٹر ڈاکٹر شنکریپا نے ڈسٹرکٹ ہیلتھ اینڈ فیملی ویلفیئر ڈیپارٹمنٹ کے زیراہتمام کینسر بیداری ریلی میں شرکت کرتے ہوئے کہاکہ لوگوں کو صحت مند طرز زندگی پر عمل کرنا چاہیے۔

Etv Bharat
Etv Bharat

By ETV Bharat Urdu Team

Published : Feb 7, 2024, 3:22 PM IST

بیدر : حالیہ دنوں میں پوری دنیا میں کینسر کی شرح تیزی سے بڑھ رہی ہے اور اس کی اہم وجوہات تمباکو کا استعمال، غیر صحت مند طرز زندگی، ماٹاپا اور زیادہ شراب نوشی ہیں۔ ڈسٹرکٹ انسپکٹر ڈاکٹر شنکریپا نے کہا کہ لوگوں کو صحت مند طرز زندگی پر عمل کرنا چاہیے۔ وہ کینسر سے متعلق آگاہی پروگرام کے ایک حصے کے طور پر بیدر سے ڈسٹرکٹ ہیلتھ اینڈ فیملی ویلفیئر ڈیپارٹمنٹ کے زیر اہتمام کینسر بیداری ریلی میں شرکت کرتے ہوئے کہا۔


ڈسٹرکٹ ہیلتھ اینڈ فیملی ویلفیئر آفیسرز ڈاکٹر دھیانیشور نے پروگرام کا افتتاح کیا اور ہری جھنڈی دکھا کر ریالی کا آغاز کیا۔ یہ ریالی ڈسٹرکٹ ہیلتھ اینڈ فیملی ویلفیئر آفیسر کے دفتر بیدر سے شروع ہوکر جنواڈا روڈ سے امبیٹکر سرکل سے ہوتی ہوئ ڈسٹرکٹ ہیلتھ اینڈ فیملی ویلفیئر آفیسر کے دفتر تک پہنچی۔ ایس بی پاٹل گورنمنٹ نرسنگ کالج برمس بیدر کے طلباء نے ریالی میں حصہ لیا نعروں کے ذریعے کینسر کے بارے میں بیداری پیدا کی۔


اس پروگرام میں ضلعی آر سی ایچ افسران ڈاکٹر۔ شیوشنکر ، ضلع افسران ڈاکٹر راج شیکھر پاٹیل، ڈسٹرکٹ لیپروسی کنٹرول آفیسر ڈاکٹر۔ کرن پاٹل، ڈسٹرکٹ فیملی ویلفیئر آفیسر ڈاکٹر۔ دلیپ، ڈاکٹر سنگیتا، ڈاکٹر سدھنا گوڑا، ڈاکٹر۔ ویریش بیرادار، ڈسٹرکٹ سروے یونٹ کا عملہ اور ڈسٹرکٹ ہیلتھ اینڈ فیملی ویلفیئر آفس کا عملہ موجود تھا۔ بیدر ڈسٹرکٹ ہیلتھ اینڈ فیملی ویلفیئر ڈیپارٹمنٹ کی جانب سے کینسر بیداری مہم چلائی گئی۔

ABOUT THE AUTHOR

...view details