اردو

urdu

ETV Bharat / state

گیا میں صبح سات بجے سے ووٹنگ جاری پولنگ بوتھوں پر ووٹرز کی بھیڑ - Lok Sabha Election 2024 - LOK SABHA ELECTION 2024

Polling In Gaya گیا پارلیمانی حلقے میں لوک سبھا انتخابات 2024 کے پہلے مرحلے کے لئے ووٹنگ کا سلسلہ جاری ہے۔ مسلم اکثریت محلہ کریم گنج نیوکریم گنج علی گنج اور معروف گنج میں ووٹروں کی لمبی قطاریں دیکھنے کو ملیں ان میں خواتین کی تعداد زیادہ ہے۔

گیا میں صبح سات بجے سے ووٹنگ شروع، پولنگ بوتھوں پر ووٹرز کی بھیڑ امڈی
گیا میں صبح سات بجے سے ووٹنگ شروع، پولنگ بوتھوں پر ووٹرز کی بھیڑ امڈی

By ETV Bharat Urdu Team

Published : Apr 19, 2024, 12:53 PM IST

گیا میں صبح سات بجے سے ووٹنگ جاری پولنگ بوتھوں پر ووٹرز کی بھیڑ

گیا:ریاست بہار کےگیا پارلیمانی 2024 کے انتخابات کے لیے گیا ضلع کے 2917 بوتھوں پر صبح سویرے 7 بجے سے ووٹنگ شروع ہو گئی ہے۔اس ضلع کے 9 اسمبلی حلقوں میں 27 لاکھ 40 ہزار 976 ووٹر اپنا ووٹ ڈالیں گے۔ اس میں گیا کے 18 لاکھ 16815 ووٹر ہیں۔ ووٹنگ کرنے والے مرد ووٹرز کی تعداد 944230 ہے اور خواتین ووٹرز کی تعداد 8 لاکھ 72 ہزار 565 ہے۔

ووٹ ڈالنے کے لیے خواتین اپنے کچن اور کام کاج کو بند کر کے ووٹ ڈالنا پہلے ضروری سمجھ رہی ہیں۔ گیا میں واقع مسلم اکثریتی بوتھوں پر بھی خواتین کی اچھی خاصی تعداد نظر آنی شروع ہو گئی ہے۔ شہر کے نیو کریم گنج میں واقع اسکول میں پانچ بوتھ بنائے گئے ہیں۔یہ نیو کریم گنج کا بوتھ مسلم اکثریتی وارڈ ہے اور یہاں پانچوں بوتھوں پر صرف مسلم ووٹر ہیں۔

یہاں ووٹ دینے آئے وٹروں کا کہنا تھا مقامی مسائل سے زیادہ قومی مسائل کو دھیان میں رکھتے ہوئے وہ ووٹنگ کر رہے ہیں۔ اس میں کچھ ایسے ووٹر بھی تھے جو پہلی مرتبہ اپنے حق کا استعمال کر رہے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ ملک میں نفرت عداوت ختم ہو محبت کی فضا قائم ہو اور ہم پڑھے لکھوں کو روزگار ملے یہی سب سے بڑا انتخابی مدہ ان کے نزدیک ہے۔

پہلی بار ووٹ دینے پہنچی شمن احمد نے کہا کہ امیدوار ایسا ہو جو علاقے اور اپنے حلقے کا ترقی کرے، سبھی کو ساتھ لے کر چلے، نفرت کی بولی نہیں بولے بلکہ وہ محبت کے ساتھ پیش آ، ہم پڑھی لکھی خاتون ہیں۔ ملازمت میں آنا چاہتے ہیں لیکن نوکریاں نہیں مل رہی ہیں۔ خاص کر ہماری ریاست میں نوکری کا بڑا سنگین مسئلہ ہے بےروزگاری مہنگائی عروج پر ہے اس لیے ان سب باتوں کو دھیان میں رکھ کر ایسے امیدوار کا انتخاب کر رہے ہیں جو پڑھا لکھا ہو اور ہمارے مسائل کو پرزور طریقے سے وہ اٹھا سکے،

یہ بھی پڑھیں:بہار: سیاسی ہوا کا رخ محسوس کرنے والے کئی ماہر سیاستدانوں کی کمی ہوگی محسوس - Lok Sabha Election 2024

جبکہ شان الاولی نے کہاکہ یہ تو صحیح بات ہے روزگار کی بہت کمی ہے، ہمارے بہار میں بھی بہا سارے لوگ جو ہیں ان کے پاس روزگار نہیں ہے۔ بہت بڑی چیز ہوتی ہے روزگار ۔ ابھی کے جو کرنٹ سرکار ہے روزگار پر اس کا فوکس نہیں ہے، ساتھ ہی اُنہوں نے کہا کہ ہمیں محبت کی سرکار چائیے جو اس ملک کو چلائے ۔سارے لوگ کو ایک ساتھ لے کے چلیں، چاہے وہ کسی بھی مذہب کا ہو، محبت کی سرکار چاہیے ۔

ABOUT THE AUTHOR

...view details