مظفر نگر:کووی شیلڈ ویکسین کے سائیڈ ایفیکٹس سے ہونے والے نقصانات کے بارے میں مظفر نگر کے ہارٹ اسپیشلسٹ ڈاکٹر ستیم راج ونشی نے ای ٹی وی بھارت اردو کی ٹیم سے بات کرتے ہوئے بتایا کہ کووی شیلڈ ویکسین لگوانے والوں کو ڈرنے کی کوئی ضرورت نہیں ہے۔اس ویکسین میں 40 دنوں کے اندر اندر ہی سائیڈ ایفیکٹ کا اثر دیکھائی دیتا ہے۔ 40 دن کے بعد ان ویکسین کا کوئی سائیڈ افیکٹ نہیں ہوتا ہے۔ کووی شیلڈ ویکسین کو لے کر جو لوگوں میں ڈر کا ماحول ہے۔بے بنیاد ہے۔
انہوں نے کہاکہ یہ صرف ایک افواہ ہے۔ اس سے ڈرنے کی ضرورت نہیں ہے۔ لوگوں کو ہارٹ آٹیک آرہاہے۔ یہ لوگوں کے غلط کھانے پینے کا نتیجہ ہے۔ لوگ زیادہ شراب پی رہے ہیں ۔باسی کھانا کھا رہے ہیں۔کھانے میں تیل کا زیادہ استعمال کر رہے ہیں۔اس سے ان کی موٹاپا بڑھتا ہے اور اس طرح کی پریشانیاں آتی ہیں