اردو

urdu

ETV Bharat / state

عدالت میں پیش ہوکر گھر لوٹ رہے پرویز کو بدمعاشوں نے گولی مار کر زخمی کردیا - Firing Incident in Gaya - FIRING INCIDENT IN GAYA

Man shot at outside court premises in Gaya: گیا کورٹ سے حاضری دے کر لوٹ رہے محمد پرویز کو بدمعاشوں نے گولی مار دی ہے۔ پرویز کو دو گولی لگی ہے اور اس سے وہ شدید طور پر زخمی ہوگیا ہے۔ شہر کے مصروف ترین علاقہ میں اس پر دن دہاڑے دو راؤنڈ فائرنگ کی گئی۔ بدمعاش دو گاڑیوں پر سوار ہوکر پہنچے تھے۔ پولیس سی سی ٹی وی فوٹیج کے ذریعہ تفتیش کر رہی ہے۔

Parvez, who was returning home after appearing in the court, was shot and injured by miscreants
عدالت میں پیش ہوکر گھر لوٹ رہے پرویز کو بدمعاشوں نے گولی مار کر زخمی کردیا (ETV Bharat Urdu)

By ETV Bharat Urdu Team

Published : Jun 8, 2024, 1:32 PM IST

گیا:بہار کے گیا میں کورٹ سے حاضری دے کر گھر لوٹ رہے ایک شخص کو بدمعاشوں نے گولی مار کر زخمی کر دیا ہے۔ اسے دو گولیاں ماری گئی ہیں۔ زخمی شخص کو مگدھ میڈیکل کالج اسپتال میں بھرتی کرایا گیا ہے۔ جہاں اس کا علاج چل رہا ہے۔ فی الحال علاج کے دوران ایک گولی ڈاکٹروں نے نکال دی ہے۔ جب کہ دوسری گولی ریڑھ کی ہڈی میں پھنسی ہوئی ہے۔ زخمی کی پہچان پرویز عالم کے طور پر ہوئی ہے۔ وہ شہر کے شاہ میر تکیہ محلے کا رہنے والا ہے۔ پرویز 2020 کے اسمبلی انتخابات میں گیا شہری اسمبلی حلقہ سے انتخاب بھی لڑ چکا ہے۔ حالانکہ اس کو اس میں شکست ہوگئی تھی۔

یہ بھی پڑھیں:

گیا میں فرقہ وارانہ تشدد میں شامل ایک شخص کو پولیس نے گرفتار کیا

اطلاع کے مطابق پرویز زمین کے کاروبار سے وابستہ تھا، پرویز شہر کے شاہ میر تکیہ محلے کا رہنے والا ہے اور اس کی والدہ وارڈ کونسلر بھی تھیں۔ اطلاع کے مطابق پرویز کے بھی ماضی کے مجرمانہ ریکارڈ رہے ہیں۔ کچھ دنوں پہلے ہی وہ جیل سے چھوٹ کر واپس آیا تھا، اس کی جمعہ کو کورٹ میں ایک معاملہ کو لے کر پیشی تھی۔ اس واردات کے بعد پولیس معاملہ کی جانچ میں مصروف ہے۔ واقعہ کے آس پاس کے دکان مکان کا سی سی ٹی وی فوٹیج پولیس کھنگال رہی ہے۔ وہیں ایس ایس پی کی ہدایت پر ایس پی سٹی پریرنا کمار نے پہنچ کر جائزہ لیا۔ اس دوران انہوں نے بتایا کہ ایس ایس پی آشیش بھارتی نے ایس آئی ٹی تشکیل کر دی ہے۔

اسپتال میں پرویز کے محلہ کے لوگ بڑی تعداد میں پہنچے ہوئے تھے۔ واقعہ سول لائن تھانہ علاقے کے بسار تالاب محلہ کے پاس پیش آیا ہے۔ پرویز کے بھائی مجاہد معصوم نے بتایا کہ چھوٹے بھائی کی کورٹ میں تاریخ تھی۔ وہ جمعہ سے قبل کورٹ میں حاضری دے کر اسکوٹی سے گھر کو لوٹ رہا تھا۔ راستے میں بسارتالاب کے پاس نامعلوم بدمعاشوں نے اسے گولی مار دی۔ پرویز کو دو گولی لگی ہے۔ ایک بازو میں اور دوسری ریڑھ کی ہڈی میں لگی ہے۔ بازو والی گولی نکال دی گئی ہے۔ جب کہ دوسری گولی پھنسی ہوئی ہے۔ انہوں نے کہا کہ بدمعاش کون تھے اس کی جانکاری نہیں ہے۔ واقعہ کی اطلاع پر سول لائن کی پولیس موقع پر پہنچی تھی اور زخمی کو اسپتال پہنچایا۔

وہیں اس حوالے سے ایس ایس پی آشیش بھارتی نے بتایا کہ جمعہ کو سول لائن تھانہ کو اطلاع ملی کہ بسار تالاب کے قریب ایک شخص کو گولی مار دی گئی ہے۔ اطلاع کی تصدیق کرنے اور ضروری کارروائی کرنے کے لیے سول لائن تھانہ انچارج نے فوری طور پر موقع پر پہنچ کر جائے وقوع کا معائنہ کیا، اور زخمی شخص کو انوگرہ نارائن مگدھ کالج اسپتال بھیج دیا گیا۔ انہوں نے کہا کہ اس واقعہ کو انتہائی سنجیدگی سے لیتے ہوئے سٹی سپرنٹنڈنٹ آف پولیس گیا کو فوری طور پر جائے حادثہ کا معائنہ کرنے کی ہدایت دی اور ان کی قیادت میں ایک خصوصی ٹیم تشکیل دی گئی ہے، جس میں سول لائن پولیس تھانہ کے انچارج اور دیگر پولیس افسران شامل ہیں۔

مذکورہ ٹیم نے جائے حادثہ کا معائنہ کیا۔ اس کے علاوہ آس پاس نصب سی سی ٹی وی کو دیکھ کر اور مقامی لوگوں سے پوچھ تاچھ کرکے اس واقعہ میں ملوث مجرموں کا پتہ لگایا جا رہا ہے۔ جلد ہی اس کیس میں ملوث ملزمان کو گرفتار کر لیا جائے گا۔ سول لائن تھانہ میں مقدمہ درج کر کے مزید کارروائی کی جا رہی ہے۔ زخمی پرویز کی بگڑتی حالت کو دیکھتے ہوئے اسے علاج کے لیے گیا سے باہر لے جانے کی تیاری کی جارہی ہے۔

ABOUT THE AUTHOR

...view details