نئی دہلی: دہلی کی ایک عدالت نے بدھ کو پارلیمنٹ کی سیکورٹی کی خلاف ورزی کے معاملے میں گرفتار تمام چھ ملزمان کی عدالتی تحویل میں یکم مارچ تک توسیع کر دی۔ یہ کیس 13 دسمبر 2023 کو پارلیمنٹ حملے کی برسی کے موقع پر سیکورٹی کی خلاف ورزی سے متعلق ہے۔ اس معاملے میں پولیس نے ملزم منورنجن، نیلم آزاد، ساگر شرما، امول شندے، للت جھا اور مہیش کماوت کو گرفتار کیا ہے۔
تمام ملزمان کو پیش کیے جانے کے بعد ایڈیشنل سیشن جج ہردیپ کور نے ان کی عدالتی حراست میں یکم مارچ تک توسیع کر دی۔ ملزمہ نیلم کے وکیل نے اس سے قبل عدالت کے روبرو کہا تھا کہ ایک خاتون پولیس اہلکار نے خالی کاغذات پر زبردستی ان کے دستخط لیے۔ سرکاری وکیل نے پولیس افسر کے خلاف نیلم کے الزامات پر اعتراض کیا اور جج سے تمام ملزمان کے پولی گراف ٹیسٹ کے احکامات صادر کرنے کی استدعا کی۔
مزید پڑھیں:پارلیمنٹ سکیورٹی معاملہ: ملزمہ نیلم نے اپنی تحویل کو ہائی کورٹ میں چیلنج کیا