عالمی یوم خواتین کے موقع پر پینل ڈسکشن اور ایوارڈز تقریب کا انعقاد نئی دہلی:دارالحکومت نئی دہلی میں عالمی یوم خواتین کے موقع پر منعقدہ تقریب میں پینلسٹس ساکشی ملک، سرویش مشرا، یوگیتا بھیانہ، لہر سیٹھی، سوربھ شکلا اور یشو وردھن آزاد نے "ہندوستانی تناظر میں تحریکوں اور قوانین کی افادیت،پی او ایس ایچ ایکٹ اور می ٹو جیسی تحریکوں کے اثرات پر تبادلہ خیال کیا۔
دی ریڈ مائیک کے سوربھ شکلا نے اس پروگرام کی نظامت کی ۔ہندوستان میں قانونی ڈھانچہ اور سماجی تحریکوں کی تاثیر پر تبادلہ خیال کیا گیا۔ پی او ایس ایچ ایکٹ اور می ٹو جیسی تحریکوں پر توجہ مرکوز کرتے ہوئے کام کی جگہ پر ہراساں کیے جانے کے بارے میں بات کرتے ہوئے ان اقدامات کے اثرات کا جائزہ لیا اور ایک جامع افہام و تفہیم تیار کرنے کی کوشش پر زور دیا۔
آئی سی یو این آر کے سکریٹری جنرل کے ایل ملہوترا نے مہمانوں کا خیرمقدم کیا۔مہمان خصوصی، محترمہ شیلی اوبرائے نے خواتین کو بااختیار بنانے اور اس طرح کی تقریبات کی ضرورت پر اظہار خیال کیا۔اس موقع پر لہر سیٹھی نے کہاکہ ہمیں ہمیشہ یاد رکھنا چاہیے کہ بااختیار خواتین پورے معاشرے کو بااختیار بناتی ہیں۔ ہمیں خواتین کی طاقت اور لچک کا جشن مناتے ہوئے ان کی کامیابیوں کو تسلیم کرنا چاہیے۔
یہ بھی پڑھیں:آج منایا جا رہا ہے عالمی یوم خواتین، اس خاص دن کی تاریخ پر ایک نظر
اس سال ہم نے LGBTQ کمیونٹی کو شامل کرنے کے لیے ایک قدم آگے جانے کی کوشش کی ہے کیونکہ شمولیت کسی بھی جنس کو چھوڑ کر حاصل نہیں کی جا سکتی۔ ہمیں ہم میں سے ہر ایک کے لیے زیادہ جامع اور مساوی ماحول کے لیے مثبت تبدیلی کو فروغ دینے کے لیے مل کر کام کرنے کی ضرورت ہے۔