علیگڑھ:انجینئرنگ میں گریجویٹ اپٹی ٹیوڈ ٹیسٹ (GATE) ایک داخلہ امتحان ہے جو بنیادی طور پر پوسٹ گریجویٹ پروگراموں میں داخلے کے لیے انجینئرنگ اور سائنسز میں انڈر گریجویٹ مضامین کی جامع تفہیم کی جانچ کرتا ہے۔ GATE کا انعقاد انڈین انسٹی ٹیوٹ آف سائنس اور سات انڈین انسٹی ٹیوٹ آف ٹیکنالوجیز کے ذریعہ مشترکہ طور پر کیا جاتا ہے۔ علیگڑھ مسلم یونیورسٹی کے طلباء کی گیٹ کے امتحان میں یہ کارکردگی گزشتہ سال کے مقابلے بہت شاندار ہے۔ جب صرف 9 طلباء نے ٹاپ 1000 میں جگہ بنائی تھی۔
یہ بھی پڑھیں:
گیٹ 2024 میں اے ایم یو کے طلباء کی شاندار کارکردگی - GATE EXAM 2024 - GATE EXAM 2024
Outstanding performance of AMU students in GATE 2024: علی گڑھ مسلم یونیورسٹی کی فیکلٹی آف انجینئرنگ اینڈ ٹیکنالوجی کے 24 طلباء، گریجویٹ اپٹی ٹیوڈ ٹیسٹ اِن انجینئرنگ (گیٹ) 2024 کے امتحان میں ممتاز ترین ایک ہزار امیدواروں میں جگہ بنانے میں کامیاب رہے ہیں جن کے لیے عزت افزائی تقریب منعقد کی گئی۔
Published : Jun 15, 2024, 3:42 PM IST
اس نمایاں ترین کامیابی پر طلباء کی عزت افزائی اور حوصلہ افزائی کے لیے فیکلٹی آف انجینئرنگ اینڈ ٹیکنالوجی نے ایک تقریب کا اہتمام کیا، جس میں اے ایم یو کے رجسٹرار محمد عمران نے ڈین فیکلٹی آف انجینئرنگ اینڈ ٹیکنالوجی پروفیسر ایم سالم بیگ کی دستخط شدہ توصیفی اسناد کامیاب طلباء میں تقسیم کیں۔ اے ایم یو رجسٹرار نے اس طرح کی تقریبات کو اہم قرار دیتے ہوئے کہا کہ اس سے نہ صرف کامیاب طلباء و طالبات کی حوصلہ افزائی ہوتی ہے بلکہ دیگر طلباء و طالبات کو تحریک بھی ملتی ہے، جو ان کے کریئر میں ایک اہم موڑ ثابت ہو سکتا ہے۔ مسابقتی امتحانات میں شرکت کے اپنے تجربات بیان کرتے ہوئے انہوں نے طلباء و طالبات کو قیمتی مشورے دیے۔
اس موقع پر پروفیسر سالم بیگ نے کہا کہ گیٹ امتحان ہمارے ملک میں انجینئرنگ کے پیشہ ور افراد کے لیے ایک سنگ میل ہے اور ان کے لیے آئی آئی ٹی، این آئی ٹی، ٹرپل آئی ٹی، آئی آئی ایم جیسے ممتاز اداروں میں پی جی کورسز میں داخلہ اور پبلک سیکٹر کی کمپنیوں میں ملازمتوں کے حصول کا بنیادی وسیلہ ہے۔ انھوں نے کہا کہ کچھ شعبہ جات اور ان کے اساتذہ، گیٹ کے امیدواروں کی کوچنگ اور رہنمائی کے لیے باہر جا کر لیکچر دیتے ہیں۔ کچھ شعبہ جات نے کوالٹی امپروومنٹ پروگرام (کیو آئی پی) سینٹر قائم کیا ہے، جب کہ کئی شعبے ایسے مراکز شروع کرنے کی تیاری کر رہے ہیں۔
پروفیسر بیگ نے بتایا کہ الیکٹرانکس انجینئرنگ کے شعبہ کو 5 جی لیب ملنا، دو اساتذہ کو نیشنل انیشئیٹیو فار ڈیولپنگ اینڈ ہارنسنگ انوویشنز (ندھی) پروجیکٹ ایوارڈ ہونا اور پائیدار ترقی سے متعلق ایک دیگر ریسرچ و ڈیولپمنٹ پروجیکٹ ملنا ہماری فیکلٹی کی بہتر کارکردگی کی عکاس ہے۔ ذاکر حسین کالج آف انجینئرنگ اینڈ ٹیکنالوجی کے پرنسپل پروفیسر ایم ایم سفیان بیگ نے طلباء و طالبات پر زور دیا کہ وہ آنے والے برسوں میں اس امتحان میں کثیر تعداد میں شرکت کریں۔ اس موقع پر مختلف شعبوں اور سینٹرز کے سربراہان نے بھی اظہار خیال کیا، جب کہ طلباء نے اپنے اساتذہ اور سرپرستوں کا شکریہ ادا کیا اور گیٹ کی تیاری سے متعلق اپنے تاثرات کا اظہار کیا۔