بھروچ:بھروچ میں وقف املاک تحفظ کے لیے سمینار کا اہتمام عمل میں لایا گیا۔ اس موقع پر گجرات ہائی کورٹ کے وکیل اقبال شیخ نے کہا کہ موجودہ سیاسی صورتحال میں وقف ایکٹ کے سامنے کچھ چیلنجز سامنے آئے ہیں اور کچھ عناصر وقف ایکٹ کو منسوخ کرنے کی مہم چلا رہے ہیں، ایسی صورتحال میں ٹرسٹی اور مسلم برادری کے لوگوں کو بیدار رہ کر وقف جائداد کو قانونی شکل دینا چاہیے اور ہر طرح کی وقف املاک کو رجسٹریشن کرانا چاہیے اور وقف اداروں کی کمیوں اور خامیوں کو دور کرنا چاہیے۔ اس کے لیے مناسب انتظام کیا جائے اور قابل وکلاء، چارٹرڈ اکاونٹنٹ اور معاشرے کے اچھے لوگوں کو وقف اداروں کا سرپرست مقرر کیا جائے۔
یہ بھی پڑھیں:
بھروچ میں وقف املاک تحفظ کے لیے سمینار کا اہتمام - گجرات وقف بورڈ
Waqf Protection Programme in Gujarat: گجرات کے بھروچ شہر میں ورلڈ بھروچ ووہرا فاؤنڈیشن پٹیل اور بھروچ ڈسٹرکٹ کمیٹی کی جانب سے وقف کے تعلق سے آگاہی تحفظ اور ترقی کے ساتھ ساتھ قانون کے سامنے درپیش چیلنجوں اور غلط فہمیوں کے بارے میں ایک سمینار کا انعقاد کیا گیا۔
Published : Mar 5, 2024, 12:58 PM IST
گجرات وقف بورڈ کے نو منتخب رکن محمد توفیق وہرا پر اٹھے سوال
جناب ایڈووکیٹ طاہر حکیم نے اپنی تقریر میں کہا کہ وقف لیز رولز کو کرایہ کی آمدنی میں اضافہ اور قانون کے صحیح نفاذ کے لیے استعمال کیا جانا چاہیے۔ اس کے علاوہ احمدآباد سنی مسلم وقف کمیٹی کے ٹرسٹی رضوان قادری نے کہا کہ وقف املا کو زیادہ سے زیادہ ترقی تک پہنچانے کے لیے ڈیولپر کے ساتھ مل کر ڈیولپمنٹ کا معاہدہ کر کے کام کرنا چاہیے۔ اس سمینار کے اختتام پر ایک کھلا اجلاس ہوا۔ اس دوران حاضرین کے سوالات پیش کیے گئے اور مقررین نے ٹرسٹیز کے سوالات اور مسائل کو قانونی طریقہ سے حل کرنے کے بارے میں بصیرت فراہم کی۔
اس سمینار میں مختلف اضلاع کے وقف املاک کے ٹرسٹیز کی بڑی تعداد موجود تھی۔ اس پروگرام میں بھروچ ضلع کے وقف ادارے کے اراکین بھی موجود تھے۔ وقف کونسل کے سابق ممبر اقبال شیخ ایڈووکیٹ، گجرات ہائی کورٹ کے ایڈووکیٹ جناب طاہر حکیم، احمد آباد سنی مسلم کمیٹی کے صدر رضوان قادری بھی موجود تھے اور وقف پر ایک فکر انگیز لیکچر دیا۔