کانپور:ریاست اتر پر دیش کے کانپور کے گوال ٹولی تھانہ علاقے میں محرم کے جلوس کے انعقاد سے قبل ایک افسوسناک واقعہ پیش آیا۔ جلوس میں شرکت کے لئے جار ہے دو افراد ہائی ٹینشن تار کی زد میں آگئے۔ اس واقعے میں ایک شخص کی موت ہو گئی جبکہ دوسرے کو تشویشناک حالت میں ہسپتال میں داخل کرایا گیا ہے۔ اس واقعے کے بعد علاقے میں غم و ماتم کا ماحول ہے۔
یہ حادثہ اس وقت پیش آیا جب دونوں افراد اپنے ہاتھوں میں جلوس کے علم کو اوپر اٹھا رکھا جو ہائی ٹینشن تار کی زد میں آ گیا۔بجلی کے جھٹکے سے دونوں بری طرح سے جھلس گئے ۔اس دوران جائے وقوع سے گزرنے والا ایک شخص نے ان دونوں کو بچانے کی کوشش کی کے باعث وہ بھی شدید طور پر زخمی ہوگیا۔