اردو

urdu

ETV Bharat / state

نومنتخب رکن پارلیمان رچنا بنرجی کی مقامی باشندوں سے ملاقات - Lok Sabha Election Results 2024 - LOK SABHA ELECTION RESULTS 2024

Rachana Banerjee Reaction ہگلی سے ترنمول کانگریس کی نومنتخب رکن پارلیمان اور اداکارہ رچنا بنرجی نے کہاکہ عوام کی بھر پور حمایت کی بدولت انہیں لوک سبھا انتخابات میں کامیابی ملی ہے۔ان کا مقصد اگلے پانچ برسوں تک عوام کی خدمت کرنا ہے کیونکہ دیدی ممتابنرجی کی ہدایت ہے۔

نومنتخب رکن پارلیمان رچنا بنرجی کی مقامی باشندوں سے ملاقات
نومنتخب رکن پارلیمان رچنا بنرجی کی مقامی باشندوں سے ملاقات (etv bharat)

By ETV Bharat Urdu Team

Published : Jun 5, 2024, 8:09 PM IST

ہگلی:مغربی بنگال کے ہھلی پارلیمانی حلقہ سے ترنمول کانگریس کی نو منتخب رکن پارلیمان اور اداکارہ رچنا بنرجی نے لوک سبھا انتخابات میں جیت ملنے کے بعد مقامی باشندوں سے ملاقات کی۔انہوں نے مقامی باشندوں کا شکریہ ادا کیا۔

نومنتخب رکن پارلیمان رچنا بنرجی کی مقامی باشندوں سے ملاقات (etv bharat)

اداکارہ رچنا بنرجی نے کہاکہ جیت کے دوسرے دن ہی اپنے حلقے کے ووٹرز سے ملاقات کرنے کے لئے یہاں پہنچی ہیں۔جن لوگوں نے انہیں جتایا ہے ان کے درمیان آکر بے حد خوشی ہو رہی ہے۔میں اپنے لوگوں کے پاس ہمیشہ رہنے کی کوشش کروں گی۔

رچنا بنرجی نے آج کہا کہ ترنمول کانگریس کی سربراہ ممتا بنرجی نے ان پر بھروسہ کرکے ان کا اعتماد بڑھایا ہے۔ انہیں امیدوار بنایا۔وزیراعلیٰ ممتابنرجی پہلے ہی کہہ چکی تھیں کہ لوک سبھا انتخابات میں تمہاری جیت یقینی ہے۔وزیراعلیٰ ممتابنرجی نے جو کہا وہ کر دیکھایا۔ان کی ہدایت پر آگے کام کرنا ہے۔ہگلی کے باشندوں کے لئے اگلے پانچ برسوں تک ترقیاتی کام کرنا ہے۔

یہ بھی پڑھیں:یوسف پٹھان نے کہا ریکارڈ بنتے توٹنے کے لئے

غور طلب ہے کہ ترنمول کانگریس کی نومنتخب رکن پارلیمان اور اداکارہ رچنابنرجی نے ہگلی لوک سبھا حلقہ سے 76 ہزار 853 ووٹوں سے کامیابی حاصل کی۔انہوں نے بی جے پی کی سیٹنگ رکن پارلیمان لاکٹ چٹرجی کو شکست دی ۔رچنا بنرجی کی اس جیت کو ہگلی پارلیمانی حلقہ میں تبدیلی کی لہر قرار دیا-

ABOUT THE AUTHOR

...view details