گلبرگہ: ریاست کرناٹک گلبرگہ میں واقع نیا سویرا سنگھٹن تنظیم کی جانب سے کرناٹک کے بجٹ میں اقلیتوں کی ترقی و بہبود کے لیے 10 ہزار کروڑ روپے مختص کرنے کا وزیراعلیٰ کرناٹک سدرامیا اور کانگریس پارٹی کے قومی صدر ڈاکٹر ملکارجن کھرگے سے پرزور مطالبہ کیا گیا۔ اس موقعے پر نیا سویرا سنگھٹن تنظیم کے صدر مودین پٹیل کہاہے۔ 2024 فبروری میں پیش ہونے والے حکومت کرناٹک کے بجٹ میں اقلیتوں کیلئے اضافہ بجٹ مختص کرنے اور دیگر سہولیات و مراعات کی فراہمی کیلئے نیاسویرا سنگھٹنتنظیم کی جانب سے کانگریس پارٹی کے قومی صدر ڈاکٹر ملکارجن کھرگے اور ریاستی وزیر اعلیٰ سدرمیارا اور کرناٹک کئے وزیرا اور گلبرگہ ضلع کے کانگریس پارٹی کے ایم ایل اے سے ملاقات کر کے یاداشت پیش کی ۔
کرناٹک میں اقلیتوں کی ترقی کے لئے 10 ہزارکروڑ کا بجٹ جارہی کر نے کا مطالبہ کیا گیا ۔کرناٹک اسمبلی انتخابات میں امینارٹی طبقے نے کانگریس پارٹی بڑی تعداد میں ووٹ دیکر کامیاب بنایا ہے ۔ خود کانگریس پارٹی کے وزیر اعلیٰ سدرمیارا نے اپنے بیاں یہ بات ظاہر کی ہے ۔ جب2013میں کر ناٹک حکومت کانگریس پارٹی کی حکومت تھی۔