اردو

urdu

ETV Bharat / state

میرٹھ کا تاریخی نوچندی میلہ 27 جون سے شروع ہوگا - Nauchandi Mela In Meerut - NAUCHANDI MELA IN MEERUT

میرٹھ کا تاریخی نوچندی میلہ 27 جون سے شروع ہوگا لیکن اس کی تیاریوں کو لے کر سوال اٹھنے لگے ہیں۔حالانکہ منتظمین نے دعویٰ کیا ہے کہ مقررہ وقت سے پہلے تمام تیاریاں مکمل کرلی جائیں گی

میرٹھ کا تاریخی نوچندی میلہ 27 جون سے شروع ہوگا
میرٹھ کا تاریخی نوچندی میلہ 27 جون سے شروع ہوگا (etv bharat)

By ETV Bharat Urdu Team

Published : Jun 26, 2024, 8:32 PM IST

میرٹھ:اتر پردیش کے تاریخی شہر میرٹھ میں صدیوں سے منعقدہ کئے جانے والا میلہ نوچندی قومی یکجہتی کی مثال رہا ہے۔ چنڈی دیوی مندر اور حضرت بالے میاں کی درگاہ میلے کا اہم حصہ رہے ہیں جن میں پورے ماہ قوالی ،نعت خوانی کا سلسلہ عام رہتا ہے. عموماً ہولی کے تہوار کے ایک ہفتے بعد سے میلے کی شروعات ہو جاتی تھی جوکہ میلے کی روایت کا ایک حصہ ہوتا تھا۔

لیکن اس مرتبہ الیکشن کے پیش نظر میلا قریب دو ماہ بعد شروع کیا جا رہا ہے ۔ میلے کی تیاریاں ابھی تک مکمل نہیں ہو پائی ہے۔ ایسے میں ضلع مجسٹریٹ نے میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ اس مرتبہ میلہ نوچندی تاخیر سے شروع ہونے کی وجہ جہاں الیکشن تھے وہیں آنے والے دنوں میں محرم اور کانوڑ یاترا کے پیش نظر میلے کو ایک ماہ کی جگہ قریب 20 یا 22 دنوں تک ہی لگایا جا سکے گا

میرٹھ کا تاریخی نوچندی میلہ 27 جون سے شروع ہوگا (etv bharat)

لیکن اس مرتبہ میلا نوچندی کو خوبصورت بنانے کے لیے میلے میں خاص قسم کے جھولے اور دوسرے کلچرل پروگرام بھی کرائے جائیں گے تاکہ میلے میں سیلانی پوری طرح میلے کا لطف اٹھا سکیں.

یہ بھی پڑھیں:مرکزی حکومت کی جانب سے اقلیتوں کی فلاح کےلئے متعدد اسکیمیں چلائی جارہی ہیں: رنچین لہامو

وہیں دوسری جانب بالے میاں درگاہ کمیٹی کے ممبران کا کہنا ہے کہ تاخیر سے لگنے والے اس ملے کی اہمیت اب صرف رسم ادائیگی بن کر رہ گئی ہے ضلع انتظامیہ کی جانب سے ہر سال درگاہ کمیٹی اور چنڈی دیوی مندر کو اپنے یہاں رونشی وغیرہ کے اخراجات کے لئے ایک معقول رقم دی جاتی تھی لیکن اب وہ بھی ختم کر دیا گیا ہے. ایسے میں آدھی ادھوری تیاریوں کے درمیان میلا نوچندی کی شروعات اب محض رسم ادائیگی کا حصہ بنکر رہ گیا ہے۔

ABOUT THE AUTHOR

...view details