اردو

urdu

ETV Bharat / state

بیدر: ناصر خان ضلع کانگریس اقلیتی یونٹ کے صدر نامزد - بیدر کانگریس اقلیتی یونٹ

Bidar Congress Minority Unit: ناصر خان کو ضلع بیدر کانگریس اقلیتی یونٹ کا صدر نامزد کیا گیا ہے۔ اے آئی سی سی اقلیتی یونٹ قومی صدر و راجیہ سبھا رکن عمران پرتاپگڑھی کی ہدایت پر نیشنل کوآرڈینیٹر و کرناٹک اسٹیٹ کے انچارج جے این گالا نے بیدر سمیت دس اضلاع کے لیے صدور کا تقرر کیا۔

Nasir Khan nominated as President of District Bidar Congress Minority Unit
Nasir Khan nominated as President of District Bidar Congress Minority Unit

By ETV Bharat Urdu Team

Published : Feb 24, 2024, 12:19 PM IST

بیدر:بیدر شہر کے سینئر کانگریس لیڈر ناصر خان کو پارٹی نے ضلع کانگریس اقلیتی یونٹ کا صدر مقرر کیا ہے۔ اس سلسلہ میں اے آئی سی سی اقلیتی یونٹ کے قومی صدر اور راجیہ سبھا ممبر عمران پرتاپ گڑھی کی ہدایت پر نیشنل کوآرڈینیٹر اور کرناٹک ریاست کے انچارج جے این گالا نے بیدر کے بشمول 10 اضلاع کے لیے صدور کا تقرر کیا۔ ناصر خان گذشتہ اسمبلی انتخابات کے دوران پارٹی کی ضلع اقلیتی یونٹ کے صدر بھی رہ چکے ہیں۔ اب لوک سبھا انتخابات کے دوران پارٹی کے عہدیداروں کی تنظیم نو کی گئی ہے اور ناصر خان کو بیدر ضلع کا صدر مقرر کیا گیا ہے۔ انہوں نے حکم دیا کہ پارٹی امیدوار کو آئندہ انتخابات میں پارٹی امیدوار کی جیت کے لیے سخت محنت کرنی چاہیے۔ لوک سبھا انتخابات اور پارٹی کو منظم کریں۔
یہ بھی پڑھیں:

لوک سبھا انتخابات میں جنوبی ہند سے بی جے پی کا صفایا یقینی:عمران پرتاپ گڑھی
ناصر خان نے کانگریس اقلیتی یونٹ کے قومی صدر عمران پرتاپ گڑھی، ریاستی انچارج جے این گالا، کے پی سی سی اقلیتی یونٹ کے ریاستی صدر عبدالجبار، ریاستی وزیر برائے جنگلات ایشور کھنڈرے، ریاستی وزیر برائے بلدیہ ایڈمنسٹریشن وحج رحیم خان و دیگر کانگریس پارٹی کے ذمہ داران کا بیدر ضلع کانگریس مائنارٹی صدر کی ذمہ داری دینے پر شکریہ ادا کرتے ہوئے کہا کہ پارٹی نے جس ذمہ داری کے ساتھ مجھے یہ ذمہ داری سونپی ہے اس کو ہر ممکن طور پر نبھاتے ہوئے پارٹی کو زیادہ سے زیادہ لوگوں سے جوڑنے کا کام کریں گے۔

ABOUT THE AUTHOR

...view details