لکھنو:بین الاقوامی سطح پر بھی لکھنوی چکن کاری مقبول ہے۔ چکن کاری فن سے اراستہ ملبوسات کو لوگ کو پسند کرتے ہیں۔ یہی وجہ ہے کہ اس فن کے ماہر نسیم بانو کو حکومت نے پہلی بار پدم شری اعزاز سے نوازنے کا فیصلہ کیا ہے۔ اس سے قبل بھی نسیم بانو نے علاقائی اور قومی اعزازات حاصل کی ہے پدم شری سمیت تقریبا 10 ایوارڈ نسیم بانو اب تک حاصل کر چکی ہیں۔
ای ٹی وی بھارت سے بات چیت کرتے ہوئے61 برس کی نسیم بانوں نے کہا کہ لکھنو کی ہزاروں خواتین چکن کاری فن سے وابستہ ہیں لیکن ان کو اس کام کے لیے انتہائی کم قیمت ملتی ہے۔اس کی وجہ سے یہ فن اب رفتہ رفتہ ختم ہو رہا ہے۔ لوگ دوسرے کام میں دلچسپی لے رہے ہیں۔ حکومت نے ہمیں اس فن میں مہارت حاصل کرنے اور بہترین کارکردگی کے مظاہرے کے عوض پدم شری اعزاز دینے کا فیصلہ کیا۔ اس کے ساتھ ہی ہم حکومت سے گزارش کرتے ہیں کہ لکھنو کی چکن کاری کاریگروں کے لیے کوئی اسیکم بنا کر کے ان کی محنت کا مناسب قیمت ادا کیا جائے تاکہ یہ فن مستقبل میں بھی زندہ رہ سکے۔
انہوں نے کہا کہ ہزاروں خواتین ہیں جو فینسی چکن کا کام کرتی ہیں لیکن ان کو مناسب قیمت نہیں مل پاتا ہے جس کی وجہ سے نہ صرف ان کے اہل خانہ بلکہ وہ خود بھی اس کام سے علیحدگی اختیار کر رہی ہیں انہوں نے مزید بتایا کہ ہم نے تقریبا پانچ ہزار لڑکیوں کو اس فن میں ٹریننگ دی ہے اب وہ خود مختار ہو چکی ہیں۔