مظفرنگر:بی جے پی کے سینیئر لیڈرز جہاں سپریم کورٹ کے اس فیصلے پر عمل کرنے کی بات تو ضرور کر رہے ہیں لیکن دبے الفاظ میں وہ ایک خاص طبقے پر الزام بھی لگا رہے ہیں۔ پردیش حکومت میں وزیر مملکت کپل دیو اگروال نے مظفر نگر کے شو چوک پر کاوڑ کنٹرول روم کے افتتاح کے دوران میڈیا سے بات کرتے ہوئے کہا کہ ہم سپریم کورٹ کے حکم کا ہم استقبال کرتے ہیں۔ میری گزارش یہ ہے کہ اس معاملے کو سیاسی رنگ دینے سے گریز کریں۔
انہوں نے کہا کہ یہ موضوع نہ تو ہندو مسلم کے بارے میں ہے اور نہ ہی سیاسی، یہ موضوع بنیادی طور پر کانوڑ کے بارے میں ہے، یعنی کروڑوں کانواڑیوں کے بارے میں ہے جو ہریدوار سے گنگا کا پانی لے کر مظفر نگر کے راستے اپنی منزل کی طرف جاتے ہیں۔ ان سب کو کھانا کیسے ملنا چاہیے، وہ ویجیٹیرین ہو یا نان ویجیٹیرین، یہ ان کی آزادی ہے اور اس میں کوئی دخل نہیں دے سکتا۔