اردو

urdu

ETV Bharat / state

مسلم پرسنل لاء بورڈ کے سکریٹری مولانا عمرین محفوظ رحمانی کی لوک سبھا چناؤ میں امیدواری؟ - Lok Sabha Election 2024 - LOK SABHA ELECTION 2024

LS Candidate Umrain Mahfooz Rahmani: سیاسی جماعتیں مولانا عمرین محفوظ رحمانی کو لوک سبھا انتخابات 2024 میں مالیگاؤں دھولیہ حلقہ سے امیدوار دیکھنا چاہتی ہیں، لیکن اس تعلق سے مولانا عمرین محفوظ رحمانی نے وضاحت کی ہے۔ انہوں نے اس تعلق سے کہا کہ ابھی ان کی جانب سے اس سلسلہ میں کوئی فیصلہ نہیں کیا گیا ہے۔

Muslim Personal Law Board Secretary Maulana Umrain Mahfooz Rahmani candidacy in the Lok Sabha election?
Muslim Personal Law Board Secretary Maulana Umrain Mahfooz Rahmani candidacy in the Lok Sabha election?

By ETV Bharat Urdu Team

Published : Apr 17, 2024, 5:42 PM IST

مسلم پرسنل لاء بورڈ کے سکریٹری مولانا عمرین محفوظ رحمانی کی لوک سبھا چناؤ میں امیدواری؟

مالیگاؤں:مہاراشٹر کے مسلم اکثریتی شہر مالیگاؤں کی معروف مذہبی شخصیت و مسلم پرسنل لاء بورڈ کے سکریٹری مولانا عمرین محفوظ رحمانی کی لوک سبھا چناؤ 2024 میں مالیگاؤں دھولیہ حلقہ سے امیدواری کو لے کر گزشتہ کئی روز سے سوشل میڈیا پر خبریں گشت کررہی ہیں۔ اس تعلق سے مولانا عمرین محفوظ رحمانی نے نمائندۂ ای ٹی وی بھارت سے بات چیت کرتے ہوئے بتایا کہ جب جب انتخابات آتے ہیں امیدواری سے متعلق ان کا نام سوشل میڈیا پر زیر بحث رہتا ہے۔ انہوں نے کہا کہ امیدواری کے تعلق سے ابھی ان کی جانب سے کوئی فیصلہ نہیں کیا گیا ہے۔ لیکن بہت سی سیاسی جماعتوں کے ذمہ داران ان کے رابطہ میں ہیں۔ جو چاہتے ہیں کہ لوک سبھا چناؤ میں مالیگاؤں دھولیہ حلقہ سے میں امیدواری کروں۔

یہ بھی پڑھیں:

مولانا عمرین محفوظ رحمانی کے ہاتھوں ایجوکیشن ایکسپو و کل ہند اردو کتاب میلہ کا افتتاح

ایک سوال کے جواب میں انہوں نے کہا کہ ابھی کسی سیاسی جماعت کا نام لینا مناسب نہیں ہے۔ صحیح وقت آنے پر اس کی تفصیلات میڈیا کو روانہ کی جائے گی۔ انہوں نے چناؤ لڑنے سے صاف طور پر انکار بھی نہیں کیا اور صاف طور پر حامی بھی نہیں بھری. مولانا نے کہا کہ دھولیہ مالیگاؤں لوک سبھا سیٹ کے تعلق سے سیاسی جماعتوں کے ذمہ داران نے مجھے اعداد و شمار کے تعلق سے مثبت نتائج کا تیقن دیا ہے۔ مولانا نے کہا کہ لوک سبھا چناؤ میں عوامی نمائندگی کرنے والا اور خود لوک سبھا میں بولنے والا شخص ہو تو زیادہ بہتر ہے۔ مجلس اتحاد المسلمین کے تعلق سے بھی انہوں نے کہا کہ ابھی ہم کسی سیاسی جماعت کا نام نہیں لینا چاہتے ہیں۔

سیاست میں علماء کے کردار پر انہوں نے کہا کہ علماء کے علاوہ بھی بہت سے لوگ سیاست میں ہیں اور ان کا کیا کردار ہے وہ عوام کو پتہ ہے اور میں ویسے بھی بہت مصروف شخص ہوں۔ میرے پاس دینی سماجی و ملی کام زیاده ہوتے ہیں۔ پھر بھی آگے دیکھتے ہیں کیا فیصلہ ہوتا ہے۔ واضح رہے کہ لوک سبھا چناؤ سے متعلق مجلس اتحاد المسلمین کے شمالی مہاراشٹر کے صدر ڈاکٹر خالد پرویز اور رکن پارلیمنٹ امتیاز جلیل نے گزشتہ کل اے آئی ایم آئی ایم کے قومی صدر بیرسٹر اسد الدین اویسی سے ملاقات کی۔ اس تعلق سے بہت جلد ای ٹی وی بھارت پر مکمل تفصیلات شائع کی جائے گی۔

ABOUT THE AUTHOR

...view details