اردو

urdu

ETV Bharat / state

شب قدر کے موقع پر اجمیر شریف میں زائرین کی عبادتیں - Shab E Qadr Night In Ajmer Sharif - SHAB E QADR NIGHT IN AJMER SHARIF

Muslim Offer Prayers On Shab E Qadr اجمیر کی مساجد میں رمضان المبارک کے آخری عشرے میں ختم تراویح کے موقع پر خصوصی تقریبات کا اہتمام کیا گیا۔ اس موقع پر امام اور مؤذنوں کو گل پوشی اور تحفے دے کر نوازا گیا۔

شب قدر کے موقع پر اجمیر شریف میں زائرین کی عبادتیں
شب قدر کے موقع پر اجمیر شریف میں زائرین کی عبادتیں

By ETV Bharat Urdu Team

Published : Apr 8, 2024, 12:56 PM IST

شب قدر کے موقع پر اجمیر شریف میں زائرین کی عبادتیں

اجمیر:رمضان مبارک کی طاق راتوں کی اہم فضیلت ہے۔ یہی وجہ ہے کہ شب قدر کی عبادت کے لیے ملک بھر سے زائرین اجمیر شریف درگاہ پہنچے جہاں بے حد نورانی منظر دیکھنے کو مل رہا ہے۔اس موقع پر پانچ سال سے 10 سال تک کے بچوں میں بھی روزہ رکھنے کا جوش و جذبہ قابل ذکر ہے۔

ممبئی سے اپنے رشتہ داروں کے ساتھ اجمیر پہنچے پانچ سال کی الفا محمود تابع نے بھی اپنے روزے برقرار رکھے ہوئے ہیں۔انہوں نے روزہ رکھنے پر خوشی کا اظہار کیا۔ان کا کہنا ہے کہ روزہ رکھنے سے بے حد خوشی ملتی ہے۔

اسی طرح شب قدر میں مسجدوں میں حافظ و امام نے تراویح کی نماز میں قران پاک کی مکمل تلاوت بھی پوری کی ہے۔ نمازیوں نے مساجد کے امام اور مؤذنوں کو گل پوشی ،نذرانے اور تحفوں پیش کرکے ان کی عزت افزائی کی ہے۔ اسلام میں شب قدر کی بے شمار فضیلت ہے،اس کی وجہ سے پوری رات مساجد، درگاہوں پر اللہ کی عبادت کے لیے بے شمار ہجوم نظر آتا ہے۔

یہ بھی پٖڑھیں:حج 2024 کے فہرستِ منتظرین میں 3348 عازمین کو اور ملی منظوری - Hajj 2024

لیلۃ القدر میں اللہ کی بے شمار رحمت نعمت کا نزول ہوتا ہے یہی وجہ ہے کہ شب قدر کی پوری رات صبح صادق فجر تک فرشتے اللہ کی عبادت کرنے والے مسلمانوں کے لیے خصوصی دعا مغفرت کرتے ہیں۔

ABOUT THE AUTHOR

...view details