اجمیر:ریاست راجستھان کے اجمیر شریف میں مسجد کے امام کے قتل معاملے کے دو دن گزر جانے کے باوجود اب تک اس معاملے میں اب تک کسی کی گرفتاری عمل میں نہیں آئی ہے۔ امام کے قاتلوں کی گرفتاری نہیں ہونے پر مقامی باشندوں میں زبردست ناراضگی پائی جا رہی ہے۔
رام گنج پولیس اسٹیشن پر مسلمانوں نے تھانے گھراؤ کیا اور قاتلوں کی گرفتار کر کے مرحوم کو جلد انصاف کا مطالبہ کیا۔ ذرائع کے مطابق اجمیر کے کنچن نگر علاقہ میں واقعی مسجد محمدی کے امام مولوی محمد ماہر کو گذشتہ ہفتہ کی شب تین نامعلوم شرپسندوں نے قتل کر دیا تھا۔ اس واردات کے بعد علاقے میں دہشت کا ماحول ہے۔
جائے واردات پر پولیس نے پہنچ کر تفتیش شروع کی، لیکن دو دن گزر جانے کے باوجود بھی پولیس کے ہاتھ خالی ہیں۔ یہی وجہ ہے کہ علاقہ کے لوگوں میں غم و غصہ دیکھا جا رہا ہے۔ اجمیر کے مسلم سماج کے لوگوں نے رام گنج پولیس اسٹیشن کا گھیراؤ کیا اور ملزمان کی جلد گرفتاری کو لے کر احتجاجی مظاہرہ بھی کیا۔