میرٹھـ:وزیر اعظم نریندر مودی کی تیسری مرتبہ وزیراعظم بننے پر مسلمانوں کے ساتھ ساتھ مذاہب کے لوگوں کی جانب سے مبارکباد دینے کا سلسلہ جاری ہے۔اسی درمیان میرٹھ میں علما کرام نے وزیراعظم نریندر مودی کی 3.0 کی نئی حکومت تشکیل عمل آنے پر وزیراعظم کو مبارکباد پیش کرتے ہوئے ملک کی ترقی میں تمام لوگوں کو ایک ساتھ لے کر چلنے کی بات کہی ہے۔
شہر قاضی میرٹھ پروفیسر قاضی زین الساجیدین کا خیال ہے کہ جس طرح ملک کی عوام نے این ڈی اے اتحاد کو حکومت بنانے کا موقع دیا ہے۔ اس کے مدنظر یہ کہا جا سکتا ہے کہ گزشتہ دس برسوں میں جو حکومت کا رویہ رہا ہے۔اس مرتبہ ایساکچھ دیکھا نہں جائے گا۔ انہیں امید ہے کہ وہ اس بار دیکھنے کو نہیں ملے گا ۔
شہر قاضی کا کہنا ہے کہ الیکشن میں اقلیتوں کو لیکر جس طرح کی بیان بازی دیکھنے کو ملی وہ اب نہیں ملے گی۔ انہوں نے امید ظاہر کرتے ہوئے کہا کہ وزیراعظم کو سبھی مذاہب کے لوگوں کے جذبات اور احساسات کی قدر کرنی ہوگی۔ اسی وقت وہ ایک اچھے حکمران ثابت ہوں گے۔