ممبئی: پائیدھونی علاقے میں ٹوپیوں کی 120 برس قدیم دوکان ہے۔ یہاں ساڑھے تین سو سے زائد قسم کی ٹوپیاں فروخت کی جاتی ہیں۔ اسی بازار میں ٹوپیوں کے ایک مشہور تاجر امین عبداللہ ہیں، یہ ٹوپیوں کی تجارت سے وابستہ ہیں۔ صرف یہی نہیں امین عبداللہ کئی نسلوں سے یہ کاروبار کرتے چلے آرہے ہیں۔ یہ ان کی پانچویں نسل ہے جو اس پیشے سے وابستہ ہے۔
امین عبداللہ کہتے ہیں کہ یہ بازار ٹوپیوں کے لیے مشہور ہے۔ ملک و بیرون ممالک سے لوگ یہاں ریٹیل اور ہول سیل میں خریدنے کے لئے آتے ہیں۔ ہمارے یہاں دمشق، ترکش، افغانی، عمانی، انڈونیشیائی، ازہری، قادری، چشتیا، پاکستانی، اشرفی، نظامی، نقشبندی، بنگلہ دیشی، ٹوپیوں کے خریدار دور دراز اور بیرون ممالک سے آتے ہیں۔ لیکن ان دنوں بھارتی بازار میں سب سے زیادہ بخارہ، مالیگاؤں اور پٹہ ٹوپیوں کا مطالبہ کیا جاتا ہے۔