پورے ہندوستان کی طرح ریاست بہار کے ریشمی شہر بھاگلپور میں بھی محرم انتہائی عقیدت و احترام سے منایا گیا، شیعہ حضرات کا ماتمی جلوس بھاگلپور کے اسانند پور میں واقع بڑے امام باڑہ سے نکل کر شاہ جنگی میدان پر جاکر ختم ہوا۔ جلوس میں شامل عقیدت مندوں نے کربلا کے تاریخ ساز منظر کو یاد کیا اور اور شہیدان کربلا کی یاد میں کیے جا رہے ماتم سے منظر غمناک ہوگیا۔
بھاگلپور میں ہر سال کی طرح اس سال بھی محرم کے موقع پر سنی حضرات نے اپنا جلوس 10ویں تاریخ کی شب کو نکالا وہیں اہل تشیع حضرات کا ماتمی جلوس دوسرے دن دوپہر میں نکلا، اور یہی بھاگلپور کے محرم کی خاص پہچان ہے۔ شیعہ اور سنی حضرات کے دو الگ الگ دن جلوس نکالنے کا مقصد دونوں فرقوں کے درمیان کسی طرح ہونے والے ممکنہ ٹکراؤ کو روکنا ہے۔