مالیگاؤں : مہاراشٹر کے مسلم اکثریتی شہر مالیگاؤں سینٹرل حلقہ کے رکن اسمبلی و مجلس اتحاد المسلمین کے نامزد امیدوار مفتی محمد اسماعیل قاسمی کو کل اچانک سینے میں شدید درد محسوس ہونے کے بعد فوری طور پر ڈاکٹر گورو ٹھاکرے کے اندو میموریل ہسپتال منتقل کیا گیا۔ یہاں میڈیکل ٹسٹ کرائے گئے جس میں پتہ چلا کہ دل کی تین شریانیں 80 فیصد بلاک ہیں۔ ڈاکٹرز نے مفتی اسماعیل کی بائے پاس آپریشن کی صلاح دی۔
مفتی اسماعیل کی سرجری سے قبل شوگر لیول کو کنٹرول میں کرنے اور بہتر علاج کےلئے انہیں ممبئی کے مسینہ ہاسپٹل ریفر کیا گیا۔ آج صبح مفتی اسماعیل کو مسینہ ہاسپٹل میں داخل کیا گیا جہاں ان کا دوپہر 12 بجے سے علاج شروع ہوگیا۔ حسین انصاری نے مفتی محمد اسماعیل قاسمی کے فرزند حافظ عبداللہ کے توسط سے تفصیل بناتے ہوئے کہا کہ ڈاکٹروں اور اہل خانہ کے مشورے سے یہ طئے کیا جائے گا کہ بائے پاس آپریشن کیا جائے گا۔