اردو

urdu

ETV Bharat / state

گیا: ہولی کے موقع پر مساجد کی دیکھ ریکھ امن کمیٹی کے افراد کریں گے - Mosques of Gaya - MOSQUES OF GAYA

Mosques of Gaya will be maintained by peace committee گیا میں آج تہواروں کے پیش نظر امن کمیٹی کی اہم نشست منعقد ہوئی جس میں واضح طور پر ڈسٹرک مجسٹریٹ نے کہا کہ ہولی اور رمضان ایک ساتھ ہے۔ دیکھا جاتا ہے کہ کچھ شرارتی مسجدوں میں نماز ادا کرنے والوں پر کیچڑ پھینک دیتے ہیں جسکے سبب ماحول کشیدہ ہونے لگتے ہیں۔ اس وجہ سے اسکا خیال رکھنا ضروری ہے تاکہ سبھی آپسی تعاون اور محبت کے ساتھ تہوار منا سکیں۔

گیا: ہولی کے موقع پر مساجد کی دیکھ ریکھ امن کمیٹی کے افراد کریں گے
گیا: ہولی کے موقع پر مساجد کی دیکھ ریکھ امن کمیٹی کے افراد کریں گے

By ETV Bharat Urdu Team

Published : Mar 22, 2024, 8:58 PM IST

گیا: ریاست بہار کے ضلع گیا میں ہولی، عید اور رام نومی تہوار کے موقع پر امن و امان اور لاء اینڈ آرڈر کو برقرار رکھنے کے مقصد کے ساتھ کئی سطح پر تیاریاں کی جارہی ہیں، چونکہ گیا ضلع کے کچھ مقامات انتہائی حساس ہیں اور پارلیمانی انتخابات کے تحت پہلے مرحلے میں گیا میں ووٹنگ ہے۔ اس صورت میں کہیں سماج دشمن عناصر ماحول کو مکدر نہیں کریں اس حوالے سے انتطامیہ اور پولیس پہلے سے مستعد ہے۔آج ہوئی میٹنگ کی صدارت ڈسٹرک مجسٹریٹ ڈاکٹر تیاگ راجن ایس ایم اور ایس ایس پی آشیش بھارتی نے مشترکہ طور پر کیا۔


امن کمیٹی کی اس میٹنگ میں کئی امور پر تبادلہ خیال کے ساتھ کئی اہم فیصلے بھی ہوئے اور اسکی روشنی میں احکامات صادر کیے گئے۔ اس دوران ضلع امن کمیٹی کے اراکین سے ایس ایس پی آشیش بھارتی نے ان کے علاقے کے بارے میں معلومات حاصل کیں اور وہاں موجود افسران کو احتیاطی اقدام کو یقینی بنانے کو ہدایات دیں۔ میٹنگ میں ضلع مجسٹریٹ نے کہا کہ ہولیکا دہن 24 مارچ کی رات 10 بجے سے منایا جانا ہے، اس کے بعد 25 مارچ ، 26 مارچ اور 27 مارچ 2024 تک ہولی منائی جائے گی۔ جس طرح پچھلے تہوار آپ سب کے تعاون سے امن اور باہمی بھائی چارے کے ماحول میں تہوار منائے گئے تھے اسی طرح امید کی جاتی ہے کہ ہولی کا یہ تہوار بھی امن کے ماحول میں منایا جائے گا۔ امن کمیٹی کے تمام ممبران اپنے اپنے علاقوں میں پوری مستعدی کے ساتھ موجود رہیں اور لوگوں کو تہوار پرامن طریقے سے منانے کی ترغیب دیں۔ اُنہوں نے کہا کہ یہ تہوار ہر گھر میں منایا جاتا ہے، اس لیے تمام لوگوں کا تعاون بہت ضروری ہے۔ ہولیکا دہن کے دوران اپنے علاقے میں موجود رہ کر خصوصی نگرانی رکھنے کی ضرورت ہے۔

مسجدوں کے باہر ہو خصوصی نگرانی

ڈی ایم نے کہا کہ مٹکا پھوڑنے یا ہولی کے دن لوگوں کا ہجوم مسجدوں کے قریب سے بھی ہوکر گزرتا ہے۔ اس دوران مسجدوں کو جانے والے لوگوں پر کیچڑ اور رنگ پھینکنے کا معاملہ پیش آجاتا ہے۔ جس کی وجہ سے کشیدگی کی صورتحال پیدا ہو جاتی ہے۔ اس صورت میں سبھی کو محتاط رہنے کی ضرورت ہے۔ ڈی ایم نے ایسے واقعات پر خصوصی توجہ دینے کی ہدایت دی۔ اُنہوں نے کہا کہ امن کمیٹی کے ارکان ان تمام نکات پر نظر رکھیں۔ ساتھ ہی سبھی مسجد کے باہر پولیس فورسز کی تعیناتی ہوگی۔ تاکہ وہاں پر کوئی واقعہ پیش نہیں آئے۔

فحش اور اشتعال انگیز گانے بجانے والوں پر ہوگی کاروائی

ڈی ایم نے ہدایت دی کہ ہولی تہوار کے موقع پر گائے جانے والے لوک گیتوں میں فحش اور اشتعال انگیز گانے اور ڈی جے پر چلائے جانے والے میوزک میں فحش اور اشتعال گانے بجانے پر مکمل پابندی ہوگی۔ انہوں نے ڈی جے پر مکمل پابندی عائد کرنے کی ہدایت افسران کو دی اور کہا کہ ڈی جے چلانے والوں کے خلاف دفعہ 107 کے تحت احتیاطی کارروائی کی جائے۔ اس بات کو یقینی بنائیں کہ ڈی جے کسی بھی حالت میں کسی بھی علاقے میں استعمال نہیں کیا جائے گا۔ ڈی ایم نے کہا کہ ہندوستان کے عظیم تہوار لوک سبھا عام انتخابات 2024 کی تاریخ طے ہوچکی ہے، ضابطہ اخلاق بھی نافذ ہے، اس دوران تین انتہائی اہم تہوار پرامن ماحول میں منانے ہیں، ضابطہ اخلاق نافذ ہے تو اس صورت میں ڈی جے اور دیگر لاؤڈسپیکر پر مکمل پابندی ہے۔ اس پر سختی سے عمل کیا جائے گا۔ انہوں نے کہا کہ ہائی کورٹ نے حکم جاری کیا ہے کہ اگر صوتی آلودگی مقررہ ڈیسیبل سے زیادہ ہوتی ہے تو ان کے خلاف کارروائی کی جائے گی۔ ڈی جے یا لاؤڈسپیکر کسی بھی حالت میں بغیر اجازت استعمال نہیں کیا جائے گا۔ امن کمیٹی کے میٹنگ میں بعض ممبران نے بتایا کہ مختلف آٹو رکشوں اور ای رکشوں پر فحش اور اشتعال گانے بجائے جا رہے ہیں جنہیں روکنا انتہائی ضروری ہے۔ اس کا نوٹس لیتے ہوئے ایس ایس پی نے کہا کہ جہاں بھی اس طرح کے معاملات سامنے آتے ہیں وہاں پر فوری طور پر سخت کارروائی کرنے کی عہدیداروں کو ہدایت دی گئی ہے۔

سخت کاروائی ہوگی

ڈی ایم نے میٹنگ میں کہا کہ انتظامیہ سماج دشمن عناصر کو انجام تک پہنچانے میں کوئی کسر نہیں چھوڑے گی۔ امن و امان خراب کرنے والے سماج دشمن عناصر کے خلاف سخت کارروائی کی جائے گی۔ ہولی کے تہوار کی ہم آہنگی کو خراب کرنے کے لیے سوشل میڈیا پر پھیلائی جانے والی افواہوں پر نظر رکھی جارہی ہے۔ ڈی ایم نے تمام ایس ڈی ایم اور ڈی ایس پی کو ہدایت دی کہ وہ ہولیکا دہن کے متنازعہ مقامات کا دورہ کریں اور موجودہ صورتحال سے واقف ہوں۔ضلع مجسٹریٹ نے تمام سب ڈویژنل افسران اور تھانہ انچارج کو سخت ہدایات دیں کہ وہ جرائم پیشہ عناصر کے خلاف دفعہ 107 کے تحت موثر کارروائی کریں۔ باؤنڈ پیپر بھر وائے جائیں اور جن مجرموں کو دفعہ 107 کے تحت پابند سلاسل کیا گیا ہے اور وہ علاقے میں بدامنی پھیلانے یا خلاف ورزی کرتے ہیں تو ان کے خلاف باؤنڈ پیپر کی رقم کی وصولی کے لیے سخت کارروائی کی جائے۔ میٹنگ میں ایس ایس پی نے امن کمیٹی کے اراکین کو بتایا کہ لوک سبھا انتخابات کے ساتھ ساتھ سال کا پہلا بڑا تہوار ہولی بھی پرامن ماحول میں منایا جانا ہے۔ اسے پرامن ماحول میں انجام دینے میں آپ کا کردار بہت اہم ہے۔ انہوں نے تمام تھانوں کو ہدایت کی ہے کہ وہ اپنے اپنے علاقوں بالخصوص حساس مقامات پر 24 گھنٹے گشت کے انتظامات کریں۔ گاڑیوں کو بھی باقاعدگی سے چیک کرتے رہیں۔ تمام پولیس افسران اپنی اپنی ڈیوٹی کے مقامات پر موجود رہیں۔

کم عمر کے بچوں پر رکھیں نظر

ڈی ایم ڈاکٹر تیاگ راجن نے کہا کہ حال کے گزشتہ برسوں میں دیکھا گیا ہے جہاں بھی کشیدگی پیدا ہوئی ہے وہاں پر کم عمر کے بچوں کی بھی شمولیت پائی گئی ہے بعد میں جب پولیس کی کاروائی اور جانچ میں انکا نام آتا ہے تو والدین پریشان ہوتے ہیں۔ اسلئے سبھی سے اپیل ہے کہ وہ اپنے بچوں پر نظر رکھیں کہ وہ کہیں کسی کشیدگی پیدا کرنے معاملے میں تو شامل نہیں ہو رہا ہے۔ اپنے بچوں کو سبھی طبقے کے لوگ آپسی بھائی چارے کا درس دیں اور سماج دشمن عناصر سے دور رکھیں۔

ABOUT THE AUTHOR

...view details