مراد آباد:ریاست اتر پردیش کے مراد آباد میں واقع سیشن کورٹ نے سیشن عدالت نے آج تینوں ملزمین مالویکا پنجابی، دھومل ٹکر اور ایڈ گرل شکریہ کے خلاف اٹیچمنٹ وارنٹ جاری کیا ہے۔ مراد آباد کے رہائشی پرمود شرما نے 22 فروری 2019 کو کٹگھر پولیس اسٹیشن میں سوناکشی سنہا اور دیگر کے خلاف دھوکہ دہی کا مقدمہ درج کرایا تھا۔
مرادآباد کے کٹگھر تھانے کے شیو پوری کالونی کے رہنے والے پرمود شرما ایونٹ مینیجر ہیں۔ انہوں نے سوناکشی سنہا سے ایک پروگرام کے لیے وقت مانگا تھا۔
یہ پروگرام 30 ستمبر 2018 کو دہلی میں ہونا تھا لیکن 36 لاکھ روپے لینے کے بعد آخری وقت پر سوناکشی سنہا اور ان کی منیجر نے پروگرام میں آنے سے انکار کر دیا۔ جبکہ انہوں نے اپنی پوری فیس پرمود شرما سے لی تھی۔ اس معاملے میں کٹگھر تھانے میں 22 فروری 2019 کو سوناکشی سنہا سمیت پانچ لوگوں کے خلاف دھوکہ دہی اور غبن کے الزام میں مقدمہ درج کیا گیا تھا۔