مرادآباد: اترپردیش کے شہر مرادآباد سے سماج وادی پارٹی کے سابق ایم پی ڈاکٹر سید طفیل حسن (ایس ٹی حسن) کا ایک بڑا بیان سامنے آیا ہے، جو کہ محرم کو لے کر وزیر اعلی یوگی آدتیہ ناتھ کے حکم سے ناراض ہیں۔
ڈاکٹر ایس ٹی حسن نے کہا کہ اگر ایسی پابندی ہے تو سب پر ہونی چاہیے، تمام طبقات کے مذہبی جلوسوں میں اسلحے کی نمائش پر پابندی ہونی چاہیے۔ کسی ایک طبقے پر پابندی لگانا سراسر ناانصافی ہے۔
انہوں نے کہا کہ پچھلے 200 / 300 سالوں سے یہ ہو رہا ہے کہ لوگ ہتھیار استعمال کر کے اپنا فن دکھاتے ہیں۔ یہ ہتھیار کسی کے خلاف نہ تو استعمال نہیں کئے جاتے ہیں اور نہ ہی اس سے کوئی آج تک مرا ہے۔ اس کو روکنے کی کیا ضرورت ہے۔