اردو

urdu

ETV Bharat / state

اپنی شکست دیکھ کر مودی لوگوں کو تقسیم کرنے کی کوشش کر رہے ہیں:سنجے سنگھ - sanjay singh on modi

سنجے سنگھ نے بدھ کو یہاں جنوبی دہلی لوک سبھا حلقہ کے پالم میں 'جیل کا جواب ووٹ سے' قرارداد میٹنگ میں کہا کہ ملک میں جاری آمریت کے خلاف عوامی حمایت حاصل کرنے آئے ہیں۔ آج دہلی والوں کا بیٹا جیل میں ہے۔ پچھلے نوسالوں میں کیجریوال نے آپ کا بھائی اورآپ کا بیٹا بن کرآپ کی خدمات انجام دیا ہے۔

اپنی شکست دیکھ کرمودی لوگوں کو تقسیم کرنے کی کوشش کر رہے ہیں:سنجے سنگھ
اپنی شکست دیکھ کرمودی لوگوں کو تقسیم کرنے کی کوشش کر رہے ہیں:سنجے سنگھ

By ETV Bharat Urdu Team

Published : Apr 25, 2024, 10:29 AM IST

نئی دہلی:عام آدمی پارٹی اے اے پی کے سینئر لیڈر اور راجیہ سبھا ممبر سنجے سنگھ نے کہا کہ پہلے مرحلے کی ووٹنگ کے بعد وزیر اعظم نریندر مودی کو اپنی شکست کا اندیشہ ہوگیا ہے، اس لیے وہ طرح طرح کی باتیں کرکے لوگوں کو تقسیم کرنے کی کوشش کر رہے ہیں۔

سنجے سنگھ نے بدھ کو یہاں جنوبی دہلی لوک سبھا حلقہ کے پالم میں 'جیل کا جواب ووٹ سے' قرارداد میٹنگ میں کہا کہ ملک میں جاری آمریت کے خلاف عوامی حمایت حاصل کرنے آئے ہیں۔ آج دہلی والوں کا بیٹا جیل میں ہے۔ پچھلے نو سالوں میں کیجریوال نے آپ کا بھائی اور آپ کا بیٹا بن کر آپ کی خدمات انجان دیا ہے۔

مزید پڑھیں:دوسرے مرحلے کی انتخابی مہم ختم، ووٹنگ 26 اپریل کو - Lok Sabha Election 2024

اروند کیجریوال کے کام کی وجہ سے ہی ہم فخر سے کہتے ہیں کہ کیجریوال حکومت نے آپ کے بچوں کو مفت تعلیم، صحت، بجلی، پانی، بزرگوں کو تیرتھ یاترا، ماؤں، بہنوں اور بیٹیوں کو بس کا مفت سفردینے کا کام کیا ہے۔

یو این آئی

ABOUT THE AUTHOR

...view details