اردو

urdu

ETV Bharat / state

روہت پوار کی الیکشن کمیشن پر تنقید - Rohit Pawar React

Rohit Pawar React شرد پوار این سی پی کے یوتھ لیڈر و رکن اسمبلی روہت پوارنے الیکشن کمیشن پر تنقید کرتے ہوئے کہاکہ وہ بی جے پی کی کٹھ پتلی ہے۔ان سے زیادہ امید نہیں کی جا سکتی ہے۔مجھے جانچ ایجنسیوں کے نام پر ڈرانے کی کوشش کی جا رہی ہے لیکن میں ڈرنے والا نہیں ہوں۔

روہت پوار کی الیکشن کمیشن پر تنقید
روہت پوار کی الیکشن کمیشن پر تنقید

By ETV Bharat Urdu Team

Published : Mar 12, 2024, 2:30 PM IST

روہت پوار کی الیکشن کمیشن پر تنقید

اورنگ آباد:شرد پوار این سی پی کے یوتھ لیڈر و رکن اسمبلی روہت پوار اورنگ آباد ضلع کی کنڑ تحصیل میں واقع شوگر فیکٹری کا دورہ کیا۔انہوں نے بارامتی ایگرو شوگر فیکٹری کے ملازمین اور کاشتکاروں سے شوگر فیکٹری کے گیٹ کے پاس بات چیت کی۔

اس دوران انہوں نے کہا کہ مجھے کسی بھی وقت پولیس گرفتار کر سکتی ہے، کیونکہ ہم عوام کی آواز اٹھا رہے ہیں، جس کی وجہ سے مخالفین کو اچھا محسوس نہیں کر رہے ہیں۔ ان کے اہل خانہ کو ڈر ہے کہ شاید انہیں جیل بھیج دیا جائے، کیونکہ وہ برسر اقتدار لوگوں کے خلاف جس طرح کے بیانات دے رہے ہیں اس سے سیاسی لیڈران ناراض ہیں۔

روہت پوار کا کہنا ہے کہ کنڑ میں واقع بارامتی ایگرو شکر فیکٹری کی وجہ سے ای ڈی نے انہیں اپنے آفیشل ٹویٹر اکاؤنٹ پر نوٹس بھیجا ہے، لیکن اب تک روہت پوار کو ای ڈی کی طرف سے کوئی نوٹس ہاتھ میں نہیں ملا ہے، جس کی وجہ سے وہ عدالت نہیں جا سکتے۔الیکشن کمیشن بی جے پی کی کٹھ پُتلی بنا ہے۔

یہ بھی پڑھیں:رکن پارلیمان سید امتیاز جلیل کی بی جے پی پر تنقید

روہت پوار نے کہا ہے کہ عام طور پر الیکشن کمیشن میں تین کمشنر ہوتے ہیں، لیکِن اب تک دو کمشنروں نے استعفیٰ دے دیا ہے۔جیسے ہی لوک سبھا انتخابات کی تاریخ قریب آنے پر تیسرے الیکشن کمشنر بھی استعفیٰ دے دیں گے، روہت پوار نے کہا ہے کہ الیکشن کمیشن اب پوری طرح بی جے پی کی کٹھ پُتلی بنا ہوا ہے۔

ABOUT THE AUTHOR

...view details