ممبئی:ریاست مہاراشٹر کے ممبئی میں دل بدل کھیل کے درمیان بی جے پی کے رہنماوں کی جانب سے اشتعال نگیزی بھی جاری ہے۔بی جے پی کے رہنما نیتش رانے نے متنازع بیان بازی کرکے سیاست گرما دی ہے۔سماجوادی پارٹی لیڈر اور رکن اسمبلی ابوعاصم اعظمی نے وزیر داخلہ دیویندرفڑنویس سے ملاقات کر کے بی جے پی لیڈر نتیش رانے کے خلاف مذہبی منافرت پھیلانے کے مقدمہ درج کرنے کامطالبہ کیا۔رکن اسمبلی ابو عاصم اعظمی نے کہا کہ نتیش رانے نے دو فرقوں میں نفرت پھیلانے کے ساتھ علاقہ میں نظم و نسق کا مسئلہ پیدا کیا ہے۔ اس اشتعال انگیزی کے بعد حالات کشیدہ ہے۔
سماجوادی پارٹی کے رہنما نے کہاکہ نیتش رانے کے خلاف کارروائی ضروری ہے۔ گوونڈی میں جن آکروش ریلی سے خطاب کرتے ہوئے نیتش رانے نے مسلمانوں کو ہدف تنقید بنایا۔انہوں نے نشانہ بناتے ہوئے ایک مخصوص طبقے کے خلاف زہر افشانی کی تھی۔ ایک گروپ کو دوسرے گروپ سے لڑانے کی کوشش کی تھی۔ جبکہ گوونڈی علاقہ قومی یکجہتی اور اتحاد اور سالمیت کا گہوارہ ہے لیکن رانے کے اس بیان سے دو فرقوں میں نفرت پیدا کی گئی ۔سازش کے تحت نظم ونسق کا بگاڑنے کی کوشش کی گئی ہے۔