اردو

urdu

ETV Bharat / state

سدارامیا کے بجٹ پر اقلیتی کمیشن کے سربراہ کی طرف سے تشویش کا اظہار - Karnataka State Budget 2024

Karnataka Budget Faces Criticism from Minority Commission Chairman: کرناٹک اقلیتی کمیشن کے چیئرمین عبد العظیم نے سدارامیا کے بجٹ پر تشویش کا اظہار کیا ہے۔ انہوں نے کہا کہ سدارامیا حکومت لوگوں کی آنکھوں میں دھول جھونک رہی ہے۔

Minority Commission chief expresses concern over Siddaramaiah's budget
Minority Commission chief expresses concern over Siddaramaiah's budget

By ETV Bharat Urdu Team

Published : Mar 8, 2024, 4:02 PM IST

سدارامیا کے بجٹ پر اقلیتی کمیشن کے سربراہ کی طرف سے تشویش کا اظہار

بنگلورو:کرناٹک اقلیتی کمیشن کے چیئرمین عبدالعظیم نے سدارامیا کے پیش کردہ ریاستی بجٹ پر اپنی ناراضگی اور عدم اطمینان کا اظہار کیا۔ عبدالعظیم نے کہا کہ بجٹ پیش کرتے ہوئے سدارامیا کی قیادت والی کانگریس حکومت عوام کی آنکھوں میں دھول جھونک رہی ہے۔ انہوں نے اس بات پر تشویش کا اظہار کیا کہ ممکن ہے کہ مقرر کردہ بجٹ کو وقت پر جاری نہ کیا جائے اور اسے اگلے سال کے لیے آگے بڑھایا جائے، لہٰذا انہوں نے اس بات پر زور دیا کہ اسکیموں پر عمل درآمد بروقت کیا جائے۔ کرناٹک اقلیتی کمیشن کے چیئرمین نے سدارامیا کی ریاستی بجٹ کی پیشکش پر تنقید کی اور انہوں نے بجٹ سے ناراضگی کا اظہار کیا۔

یہ بھی پڑھیں:

وزیر اعلیٰ سدارامیا نے ریاستی بجٹ پیش کیا

اس موقع پر کرناٹک اقلیتی کمیشن کے چیئرمین عبدالعظیم نے کانگریس حکومت کی نیتوں پر سوال اٹھائے۔ سدارامیا کے بجٹ کے نفاذ پر اقلیتی کمیشن کے سربراہ کی طرف سے تشویش کا بھی اظہار کیا گیا۔ عبدالعظیم نے چیف منسٹر سدارامیا پر زور دیا کہ وہ مسلم کمیونٹی کو یقین دلائیں کہ تازہ ترین بجٹ میں پیش کردہ اسکیموں کو مقررہ مدت میں نافذ کیا جائے گا اور اگلے بجٹ میں اسے آگے نہیں بڑھایا جائے گا۔ سدارامیا کے بجٹ پر اقلیتی کمیشن کے سربراہ کی جانب سے تشویش کے اظہار کو مختلف حلقوں کی جانب سے ایک بڑی تنقید مانی جارہی ہے۔

ABOUT THE AUTHOR

...view details