کانپور/اٹاوہ: سابق وزیر اعلی اکھلیش یادو نے ایک بار پھر بی جے پی پر حملہ بولا۔ انہوں نے کہا کہ بی جے پی حکومت اس مہا کمبھ کے انعقاد میں بہت بڑی ناکام ثابت ہوئی ہے۔ اس دوران انہوں نے بڑے گھپلے کا الزام بھی لگایا۔ ایس پی سربراہ اتوار کو ضلع میں ایک شادی کی تقریب میں شرکت کےلئے آئے تھے۔
اترپردیش بجٹ میں اقلیتوں کو نظرانداز کیا گیا: اکھلیش یادو (Etv Bharat) ایک سوال کے جواب میں سابق سی ایم اکھلیش یادو نے کہا کہ ’جب میں قنوج کے ایک مندر میں درشن کے لیے گیا تو اس مندر کو گنگا کے پانی سے دھویا گیا۔ بی جے پی کارکنوں نے وزیراعلیٰ کی رہائش گاہ کو گنگا کے پانی سے نہلایا۔ اب میں ان لوگوں کو جواب دینا چاہوں گا جو میرے ڈبکی لگانے پر تبصرہ کر رہے ہیں اور ان سے پوچھنا چاہوں گا کہ اگر میں نے گنگا میں ڈبکی لگائی تو اب آپ گنگا کو کیسے دھویں گے؟ حکومت مجھے بتائے‘۔
جب اکھلیش یادو سے بجٹ میں اقلیتوں کےلئے مختص کی گئی رقم کے بارے میں سوال کیا گیا تو انہوں نے جواب دیا کہ حکومت نے بجٹ میں پی ڈی اے کو نظر انداز کیا۔ پی ڈی اے سے تعلق رکھنے والے کسی فرد کو کسی بھی ادارے، یونیورسٹی و دیگر محکموں میں کوئی اہم عہدہ نہیں دیا گیا۔ پی ڈی اے گزشتہ نو سالوں سے بجٹ میں خالی ہاتھ ہے۔ بی جے پی حکومت پی ڈی اے کے ساتھ امتیازی سلوک کر رہی ہے لیکن حکومت کو بتا دیں کہ آنے والے انتخابات میں پی ڈی اے کی مدد سے ہم بی جے پی کو ریکارڈ تعداد میں سیٹوں سے شکست دیں گے۔
یہ بھی پڑھیں:اکھلیش نے وزیراعلی یوگی کو کیا چیلنج، آپ اپنا ڈی این اے ٹیسٹ کرائیں، میں بھی تیار ہوں - AKHILESH YADAV VISIT KANPUR
انہوں نے کہا کہ بی جے پی حکومت اس مہاکمبھ کے انعقاد میں بہت بڑی ناکام ثابت ہوئی ہے۔ انہوں نے الزام لگایا کہ حادثہ میں ہلاک ہونے والوں کی تعداد کو ظاہر نہیں کیا جارہا ہے۔ ہائی وے پر ٹریفک کا نظام مکمل طور پر درہم برہم ہے۔ بی جے پی حکومت صفائی کے نظام سمیت دیگر انتظامات میں ناکام رہی۔ مرنے والوں کے لواحقین کو کوئی مدد نہیں مل رہی ہے۔