بیدر: ریاستی وزیر برائے اوقاف محمد ضمیر احمد خان نے نور ایجوکیشن ٹرسٹ کے چئیرمین محمد فیروز خان بیدر وقف بورڈ اڈوائزری کمیٹی کے صدر کی حیثیت سے نامزد کیا گیا۔ محمد فیروز خان بیدر وقف بورڈ آفس پہنچ کر بیدر ڈپٹی کمشنر میٹنگ ہال میں با ضابطہ طور پر اپنا عہدہ سنبھالا۔ اس موقعے پر ایک نشست کا اہتمام کیا گیا۔ اس نشست کا آغاز یاسر خان کی تلاوت قرآن پاک سے ہوا۔ فیروز خان نے حلف لینے کے بعد رجسٹر میں دستخط کر تے ہو ئے کام کاج کا جائزہ لیا۔
اس موقعے پر صحافیوں سے بات کرتے ہوئے فیروز خان نے کہا کہ اللہ کا بہت بہت شکر ہے کہ اس نے عزت بخشی۔ کسی ادارے میں عہدہ ملنے سے زیادہ اس کی ذمے داری کو ایمانداری کے ساتھ نبھانا اہم ہوتا ہے۔ میں اپنی طرف سے ذمہ داریوں کو پوری ایمانداری کے ساتھ نبھانے کی کوشش کروں گا۔