ستنا: مدھیہ پردیش کے میہار کی ایک 22 سالہ طالبہ روس میں پیش آئے ایک سڑک حادثہ ہلاک ہوگئی۔ وہ وہاں ایم بی بی ایس کی تعلیم حاصل کررہی تھیں۔ لڑکی کے اہل خانہ نے ریاستی حکومت سے لڑکی لاش ملک واپس لانے کا مطالبہ کیا ہے۔ اہل خانہ اور روسی میڈیا کے مطابق یہ حادثہ جمعہ کی دوپہر اس وقت پیش آیا جب مدھیہ پردیش کے شہر میہار کی رہائشی شریشتی شرما اپنے چھ دوستوں کے ساتھ تفریح کےلئے گئی تھیں، اطلاعات کے مطابق ٹائر اچانک کار سے الگ ہونے کے سبب یہ حادثہ پیش آیا۔ حادثہ میں شدید زخمی شریشتی کی موقع پر ہی موت ہوگئی تاہم کار ڈرائیور سمیت دیگر طلبا محفوظ ہے۔
شریشتی کے والد ڈاکٹر رام کمار شرما کے مطابق شرشتی روس کے اوفا میں بشکیر یونیورسٹی سے ایم بی بی ایس کر رہی تھی۔ شریشتی والدین کی اکلوتی بیٹی تھی۔ والد کا میہر میں کلینک ہے۔ شرشتی بھی ڈاکٹر بننا چاہتی تھی۔ مدھیہ پردیش کے محکمہ داخلہ نے وزارت خارجہ کو خط لکھ کر روس میں کار حادثے میں ہلاک ہونے والے طالبہ کی لاش ملک واپس لانے کا مطالبہ کیا ہے۔ قبل ازیں متوفی طالبہ کے اہل خانہ نے شریشتی کی لاش کو آخری رسومات کے لیے بھارت لانے کے لیے حکومت سے مدد طلب کی تھی۔