اردو

urdu

ETV Bharat / state

مولانا عبدالقیوم ندوی نے اورنگ آباد میں منایا ورلڈ واٹر ڈے - Maulana Abdul Qayyum Nadvi - MAULANA ABDUL QAYYUM NADVI

Maulana Abdul Qayyum Nadvi celebrated World Water Day دنیا بھر میں 22 مارچ کو پانی کا عالمی دن منایا جاتا ہے۔ اسی ضمن میں اورنگ آباد کے مرزا عبدالقیوم ندوی نے تحریک شروع کی ہے وہ پچھلے چار سالوں سے موسم گرما میں لوگوں کو راستے میں پانی کی بوتلیں تقسیمِ کررہے ہیں۔

مولانا عبدالقیوم ندوی نے اورنگ آباد میں منایا ورلڈ واٹر ڈے
مولانا عبدالقیوم ندوی نے اورنگ آباد میں منایا ورلڈ واٹر ڈے

By ETV Bharat Urdu Team

Published : Mar 22, 2024, 3:54 PM IST

اورنگ آباد : ہر سال دنیا بھر میں 22 مارچ کو ورلڈ واٹر ڈے منایا جاتا ہے، جس کی مناسبت سے دنیا بھر میں پانی کی بچت کے لیے مختلف پروگرام منعقد کیے جاتے ہیں، اسی ضمن میں اورنگ آباد کے مرزا عبدالقیوم ندوی نے تحریک شروع کی ہے، جس میں وہ دھوپ میں باہر گھومنے والے لوگوں کو مفت میں پانی کی بوتلے تقسیم کی جا رہی ہیں، مرزا عبدالقیوم کے پچھلے چار سالوں سے موسم گرما میں لوگوں کو راستے میں پانی کی بوتلیں تقسیمِ کر رہے ہیں، لیکن اب انہوں نے پانی بانٹنے والوں کے لیے بیگ بھی تقسیم کرنے کا اعلان کیا ہے۔ اور عوام سے اپیل کی ہے کہ وہ اس شدت کی دھوپ میں لوگوں میں مفت پانی تقسیم کرے، تاکہ جو لوگ پانی پانی کی تلاش میں بھٹک رہے ہیں، ان کی پیاس بوجھا سکے۔

دنیا بھر میں 22 مارچ کو پانی کا عالمی دن منایا جاتا ہے، کیونکہ پانی سب کے لیے ضروری ہے، اس کے بغیر انسان، جانور اور پودے نہیں رہ سکتے، اسی لیے یہ مانا جاتا ہے کہ پانی ہے تو زندگی ہے۔ پانی ہماری زندگی میں بہت اہم ہے، کئی مذاہب میں پانی پلانے کی اہمیت کو بتایا گیا ہے، اسی بات کو ذہن میں رکھتے ہوئے اورنگ آباد کے ایک شخص نے گرمیوں کے دنوں میں سڑک پر چلنے والے لوگوں کو مفت پانی کی بوتلیں دیں رہا ہے۔ یہ شخص کون ہے میں آپ کا اس سے ملواتے ہے۔ یہ مرزا عبدالقیوم ندوی جن کی اورنگ آباد شہر میں کتابوں کی دکان ہے، مرزا عبدالقیوم شہر میں بہت سارے سماجی کام بھی کرتے ہیں، اور اسکولی بچوں کی مدد بھی کرتے ہیں، لیکن گرمی کے موسم میں وہ سڑک پر پیدل چلنے والے لوگوں کی پیاس بجھانے کا کام بھی کرتے ہیں جس کی وجہ سے وہ سرخیوں میں آگئے ہیں۔

مرزا عبدالقیوم ندوی نے ای ٹی وی بھارت سے بات کرتے ہوئے کہا کہ پہلے وہ جب بھی کسی پروگرام میں جاتے تھے، تو وہ اس پروگرام سے پانی کی خالی بوتلیں اپنے ساتھ گھر لے آتے تھے، ان بوتلوں کو اچھی طرح صاف کرنے کے بعد وہ اُن بوتلوں میں پانی بھر کر فریج میں رکھ دیتے تھے، قیوم ندوی جب صبح کام کے لیے گھر سے نکلتے تو فریج میں رکھی پانی کی بوتلیں اپنے ساتھ ایک تھیلی میں رکھتے اور راستے میں ضرورت مندوں کو پانی کی بوتلیں تقسیم کر دیتے۔ یہ سلسلہ پچھلے 4 سال سے جاری تھا، لیکن اس سال مرزا عبدالقیوم کی بیٹی نے اپنے والد کے اس کام کو ذہن میں رکھتے ہوئے، اس نے کچھ بیگ منگوائے اور والد سے کہا کہ وہ کپڑے کی تھیلی میں پانی تقسیم کرنے کے بجائے بیگ میں پانی کی بوتل لے رکھے اور لوگوں کو تقسیم کرے، ساتھ ہی مرزا عبدالقیوم کی بیٹی نے کہا کہ یہ بیگ آپ اپنے دوستوں اور پہچان والوں کو بھی دیں اور ان سے کہیں کہ یہ بیگ اپنے ساتھ کار، آٹو رکشہ یا موٹر سائیکل پر رکھے اور اس میں ہر روز پانی کی کچھ بوتلیں رکھیں، اور گرمی کے موسم میں شدید دھوپ میں گھومنے والے لوگوں کو پانی دیں۔

مرزا عبدالقیوم ندوی کی لڑکی کا کہنا ہے کہ راستے میں جن لوگوں کے پاس پانی کی بوتل نہیں ہوتی اور پیاس کی تلاش میں اُنھیں کہیں بھٹکنا پڑتا ہے، تو ویسے لوگوں کی پانی کی پیاس بجھائے۔ اس کے بعد عبدالقیوم ندوی روزانہ اپنے گھر سے بیگ میں پانی کی کچھ بوتلیں رکھتے ہیں اور خاص طور پر دوپہر کے وقت گھر سے نکال کر شہر کی اہم سڑکوں پر لوگوں کو پانی تقسیم کرنے کے لیے نکلتے ہیں، اور راستے سے چلنے والے لوگوں کو پانی مفت میں تقسیم کرتے ہیں، مرزا عبدالقیوم ندوی کے اس کام کو دیکھتے ہوئے لوگ ان کی ستائش کر رہے ہیں۔ مرزا عبدالقیوم ندوی نے عام لوگوں سے اپیل کی ہے کہ اگر کوئی ایسا کام کرکے پیاسوں کی پیاس بجھانا چاہتا ہے، تو وہ اُنسے رابطہ کرے اور پانی کا ایک بڑا بیگ حاصل کر کے پیاسوں کی پیاس بجھائے۔

ABOUT THE AUTHOR

...view details