کوشامبی: کوشامبی کے ایک علاقے میں بیٹے کے ہاتھوں ماں کو پیٹنے کا واقعہ پیش آیا۔ ایک شخص کی اپنی ماں کو چپل سے مارنے کا مبینہ ویڈیو کلپ سوشل میڈیا پر وائرل ہو گیا ہے۔ کیمرے میں قید یہ واقعہ مبینہ طور پر اتر پردیش کے کوشامبی ضلع کے باروا کا ہے۔ ویڈیو میں دکھایا گیا ہے کہ یہ شخص اپنی ماں کو اس کے بالوں سے کھینچ رہا ہے اور اس کی کرسی کے گرد چکر لگا کر اسے چپل سے مار رہا ہے۔
ویڈیو میں نظر آنے والی خاتون کی شناخت 80 سالہ چندر سنہا کے طور پر کی گئی ہے جب کہ کلپ میں اس کا بیٹا سونو ٹھاکر ہے۔ رپورٹس کے مطابق بزرگ خاتون ذہنی طور پر معذور ہے اور بیٹے نے اپنے کپڑے گندے کرنے پر غصے میں اپنی ماں کو بالوں سے کھینچ کر چپل سے مارنے لگا۔ یہ واقعہ سی سی ٹی وی کیمرہ میں قید ہوگیا جس کے بعد یہ وائرل ہورہا ہے۔